حیاتِ نور

by Other Authors

Page 321 of 831

حیاتِ نور — Page 321

ــارم ۳۱۹ احادیث رسول ربانی منحصر ہے۔اس پر کسی خاص صورت میں ملکہ پیدا ہو جاوے جس طرح جسمانی لوگوں نے سکتہ الحدید کے ذریعہ طی الارض کیا ہے اور وہ مَانُنَزِّلُهُ الأَ بِقَدَرٍ مَّعْلُوم سے صاف واضح ہوتا ہے۔ششم جہاں احباب احمدیہ میں باہمی رنج و کدورت ہو یہ احباب صلح کا موجب ہوں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنَكُمْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَويْكُمْ وَ الصُّلُحُ خَيْرٌ۔ـور ہفتم ہر عسر و سیسر میں باہمی مشوروں اور دعاؤں سے کام لیں مگر مسلمانوں کی کاہلی ہے کہ اب تک قادیان کے احباب نے بھی ان امور میں کسی قدر کسل سے کام لیا ہے اور دور والوں پر کیا شکایت ہوسکتی ہے؟ جو اعتراض مجمع پر ہوتے ہیں اُن کے جوابات کی نقل جہاں جہاں بھیجی گئی تھی۔ان میں سے صرف سیالکوٹ اور پشاور نے ہی اپنے مفید مشورہ سے امداد دی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لاہور سے کوئی جواب نہیں آیا۔اس کے علاوہ میں نے دُور دُور کے اہل الرائے کو خطوط لکھے ہیں کہ کس طرح عربی تعلیم اور ارشاد کیا معنے ، وعظ کرنے اور تقریر وتحریر کرنے میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔اسکندریہ اور مصر تک خط بھیجے ہیں کہ ایسے پاک مشوروں سے کوئی کام نکل آوے۔نیز کوشش کی جاوے کہ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ جن میں تائید اسلام کی جاوے اور ان اعتراضوں کا جواب دیا جاوے جو جماعت پر غیر مذاہب کی طرف سے کئے جاتے ہیں اور جن سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فرض سے کسی قدر سبکدوش ہوں اور سو طن کے آفات سے احباب کو آگاہ کیا جاوے اور یہ تحر یک سر دست الحکم ، بدر اور تحیۃ الاذھان میں شائع کی جاتی ہے۔احباب اور اخوان احمدی اپنے پاک مشوروں سے ہماری نصرت کے لئے کوشش کریں۔۱۲۶ اس غرض کے لئے آپ نے چودہ سو کارڈ بھی چھپوائے تھے اور آپ کا ارادہ تھا کہ جب اس مجلس کے چودہ سوممبر بن جائیں تو ان اغراض و مقاصد کو پیش نظر رکھ کر جن کا اس مضمون میں ذکر ہے۔حضرت اقدس سے دعائے خاص کی درخواست کریں گے۔مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔بعد میں جلد ہی