حیاتِ نور

by Other Authors

Page 295 of 831

حیاتِ نور — Page 295

۲۹۴ ایک سکھ کے ساتھ مذہبی گفتگو ایک سکھ نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ گورو گرنتھ صاحب ایک ایسی کتاب ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس میں صرف تو حید اور اخلاقی باتوں کا ذکر ہے آپ کو بھی چاہئے کہ آپ اس مذہب میں داخل ہو جائیں۔آپ نے فرمایا۔بیشک ہم تو ہر ایک راستی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔آپ اپنی ماں یا بہن کے ساتھ شادی کریں۔اس شادی کے جلسہ میں ہم بھی شامل ہو کر اسی جگہ پوہل لے لیں گے (یعنی سکھ بن جائیں گے )۔وہ حیران ہوا کہ یہ کیا جواب ہے ؟ اس پر آپ نے اسے سمجھایا کہ سچا اور عالمگیر مذہب وہ ہو سکتا ہے۔جو صرف اخلاق کو بیان نہ کرے بلکہ تمام قواعد شریعت متعلق عقائد، اخلاق اور تمدن بھی بیان کرے۔جب گورو گرنتھ صاحب آپ کے نزدیک کامل کتاب ہے اور اس میں یہ نہیں لکھا کہ ماں بہن کے ساتھ نکاح ناجائز ہے تو اس کی رو سے تو جائز ہوا۔سردار صاحب نے کہا کہ یہ بات اور مذہب والوں سے لے لینگے۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا۔پھر ایسے مذہب کو قبول کرنا نا مناسب ہے جو دوسرے مذہب کا محتاج ہو۔2 حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے نکاح کا اعلان ۱۵/ نومبر ۱۹۰۶ء آپ نے ۱۵ نومبر ۱۹۰۶ء کو حضرت صاحب زادہ مرزا شریف احمد صاحب کے نکاح کا اعلان حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی صاحبزادی حضرت بو زینب بیگم صاحبہ کے ساتھ ایک ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔حضرت اقدس اس نکاح کی مجلس میں خود بنفس نفیس موجود تھے۔نکاح کا اعلان نے مہمانخانہ کے اوپر دار البرکات کے صحن میں ہوا تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے اس موقعہ پر ایک نہایت ہی لطیف اور پر معارف خطبہ ارشادفرمایا۔جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔یہاں اس کے صرف چند فقرات درج کئے جاتے ہیں۔فرمایا: ہماری خوش قسمتی ہے کہ خدا نے ہمارے امام کو بھی آدم کہا ہے اور بست منهما " رجالا كثيرا و نساء کی آیت ظاہر کرتی ہے کہ اس آدم کی اولاد بھی دنیا میں اسی طرح پھیلنے والی ہے۔میرا ایمان ہے کہ بڑے خوش قسمت وہ لوگ ہیں جن کے تعلقات اس آدم کے ساتھ پیدا ہوں۔کیونکہ اس کی اولاد میں اس قسم کے رجال اور نساء پیدا ہونے والے ہیں جو خدا تعالیٰ کے حضور میں خاص طور پر منتخب