حیاتِ نور — Page 198
۱۹۸ طرف سے سلوک کم نہیں۔میں شمالی کو خوب جانتا ہوں مگر اس کی شادی کو اس کی اصلاح کا باعث یقین کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ میرے ظن کو صحیح کر دے۔میں دل سے عرض پرداز ہوں کہ شامی صاحب کی بی بی اور ساس کا خرچہ جہا شک مجھ میں توفیق ہے۔۶ روپیہ ماہانہ یا آپ مجھے مدد دیں تو پانچ روپے ۱۶ دسمبر ۴۹۳ سے میرے ذمہ ہوا۔اگر طالب علموں کا تبادلہ منظور ہو تو پھر رو پید ششماہی یا ماہانہ جس طرح آپ فرما دیں روانہ کروں جو نا بینا قابل رحم ہے اس کو آپ دیں لا نسخه نور نظر حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ نے ۲۷ مئی ۱۸۹۶ء کو حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کو ایک خط لکھا جس میں تحریر فرمایا: میں نے بڑے درد و اخلاص سے دوائیں بنا کر آپ کے لئے اور حضرت ہمشیرہ صاحبہ کے لئے روانہ کیں لیکن استعمال میں نہ آئیں۔کاش اب آپ استعمال فرمائیں۔آپ کے گھر میں اللہ تعالیٰ اپنا رحم فرمائے۔آمین۔(اس جگہ نسخہ لکھا ہوا ہے ) پیس ملا کر ہر مہینہ میں دس روز یک رتی سے دو رتی تک تا ایام ولادت کھایا کریں۔فرزند نرینہ پیدا ہو گا۔خاکسار نورالدین ۲۷ مئی ۶۹۳ اولا دینر بینہ کی اس دوا کا اشتہار قادیان کے بعض دوا خانوں کی طرف سے نور نظر" کے نام سے دیا جاتا رہا بلکہ اب تک بھی بعض دوا خانے اس کا اشتہار دیتے ہیں۔حضرت نواب محمد علی خاں صاحب نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا: میں تصدیق کرتا ہوں کہ نسخہ نور نظر حضرت خلیفہ المسح اوال نے خود میرے گھر میں دیا تھا۔میرا تجربہ شدہ اور بعض اور لوگوں کو بھی دیا مجرب ثابت ہوا۔خان محمد علی خان رئیس مالیر کوٹلہ۔چونکہ کئی دوستوں کو اس نسخہ کا اشتیاق ہوگا اس لئے ہم اصل نسخہ ذیل میں درج کر دیتے ہیں۔یہ نسخہ ہمیں مکرم و محترم مولوی محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغہ زود نویسی ربوہ سے دستیاب ہوا ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔صفتۂ۔