حیاتِ نور — Page 102
١٠٢ بھی تھے۔وہ بھی ساتھ ہی تھے انہیں ذوسط ریا( جسے ڈائیسٹری بھی کہتے ہیں) کا شدید مرض لاحق ہوا۔ساتھ ہی پیچش کا سخت حملہ ہوا۔اور وہ دن بھی ہیضہ کے تھے اس لئے انہیں آپ کے طبی مشورہ کی ضرورت پیش آئی۔آپ کے علاج سے اللہ تعالٰی نے انہیں شفا عطا فرمائی۔اور بہت دنوں کی آمد ورفت کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک قسم کا گہرا تعلق بھی پیدا ہو گیا۔انہوں نے جو رقم اس موقعہ پر بطور شکر یہ دی۔وہ برابر کئی سال تک دیتے رہے۔مہاراجہ صاحب کے ساتھ ان کے تعلقات کسی قدر کشیدہ تھے۔ان دنوں ایک شہزادہ کی شادی تھی۔انہوں نے آپ سے مشورہ کیا کہ مجھے اس موقعہ پر شادی میں شامل ہونا چاہئے یا نہیں؟ آپ نے شمولیت کا مشورہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سے مہا راجہ کے اور آپ کے تعلقات انشاء اللہ اچھے ہو جائیں گے اور وہ ہو بھی گئے۔ایک سپرنگ لگنے سے زخم اس شادی کے سفر میں آپ بھی شریک تھے اور ایک ہاتھی آپ کی سواری میں تھا جس پر ایک عماری تھی جس میں دو آدمیوں کے با فراغت بیٹھنے کی جگہ تھی۔پہلی ہی منزل میں ایک سپرنگ کے لگنے سے آپ کو سخت تکلیف ہوئی اور دوسری منزل میں تو آپ کی حالت ایسی خراب ہوئی کہ آپ سفر کے قابل ہی نہ رہے۔رات کے دس بجے ایک بنگالی ڈاکٹر کو بلایا اور اسے کہا کہ اس ورم کو اسی وقت چیر دو۔کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں پاسور نہ ہو جائے۔ڈاکٹر نے کہا کہ حضرت ! میں اپنے اوزار اور سامان سب بند کر چکا ہوں لہذا اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا۔صبح انشاء اللہ یہ کام کروں گا۔مگر آپ نے اپنا چا قو نکال کر اُسے دیا اور منی سے کہا کہ اسی سے چیرا دیدو۔ڈاکٹر نے کہا۔میرے پاس کلو رو نام نہیں۔آپ نے فرمایا کلورو فارم کی کوئی ضرورت نہیں۔چنانچہ اس کے دل میں بھی طیش پیدا ہوا اور اس نے اسی چاقو کے ساتھ بڑی سختی سے ورم کو چیر دیا۔اور آپ کے کہنے پر زخم کے دونوں کنارے خوب دبا کر لہو نکالا اور پھر زخم کے لیوں کو ملا کر باندھ دیا۔صبح کو ڈاکٹر صاحب زخم کا معائنہ کئے بغیر ہی چل دیئے۔آپ نے نیچے آئینہ رکھ کر جو زخم کی حالت دیکھی تو معلوم ہوا کہ زخم خدا تعالیٰ کے فضل سے مل گیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ: " اپنے قومی کے گھمنڈ پر میں ایک گھوڑی پر سوار ہو گیا۔اگر چہ میں نے احتیاط کی اور زمین کے ایک طرف رہا۔لیکن چار میل پہنچ کر مجھ میں یہ طاقت نہ رہی کہ میں اس سواری پر رہ سکوں۔چنانچہ میں اُتر گیا۔باریک سی شرک کی بُو مجھ میں یہ تھی کہ آخر مہتممان کیمپ یہاں سے گزریں گے وہ ضرور ہمدردی کریں گے۔تھوڑی دیر