حیاتِ نور

by Other Authors

Page 56 of 831

حیاتِ نور — Page 56

اول ۵۶ تو کم سے کم چھ ماہ میرے پاس رہنا ہوگا۔اور اگر فروع اسلام سیکھنے ہیں تو ایک برس رہنا ہوگا۔تب میں نے پھر اور بھی جب ہاتھ بڑھایا تو آپ نے میری بیعت لی اور فرمایا کہ کوئی مجاہدہ سوائے اس کے آپ کو نہیں بتاتے کہ ہر وقت آپ آیت وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيد پر توجہ دیں۔پھر والله مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم کی نسبت ایسا ہی فرمایا۔اس توجہ میں میں نے بارہا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور اپنی بعض غلطیوں اور ستیوں کے نتائج کا مشاہدہ کیا۔چھ مہینے کے اندر اندر آپ کا وہ وعدہ میرے حق میں بہر حال پورا ہو گیا۔جزاء اللہ عنی احسن الجزاء۔مذاہب اربعہ کے متعلق حضرت شاہ صاحب کی رائے آپ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ مذاہب اربعہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا انشه المذاهب مذهب ابي حنيفه واوسع المذاهب مذهب مالك واقول المذاهب مذهب ـور الشاف حنبل واحوط المذاهب مذهب احمد بن مولوی نبی بخش کے ساتھ ایک رکعت وتر کے معاملہ میں گفتگو آپ جس حجرہ میں رہتے تھے اس کے ساتھ کے حجرہ میں ایک مولوی صاحب جن کا نام نبی بخش تھا اور جام پور کے باشندہ تھے ، رہتے تھے۔ایک مرتبہ ایک رکعت وتر کے معاملہ میں ان سے آپ کی دوستانہ گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایک رکعت وتر امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تحقیقات کے خلاف ہے۔کچھ دنوں کے بعد آپ نے اُن کو ایک کتاب میں نماز عاشقاں دکھائی۔جو ایک رکعت ہوتی ہے۔جس پر انہوں نے فرمایا کہ یہ نماز بہت ہی مجرب ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ امام صاحب کی اس ایک رکعت والی تحقیق کے خلاف ہے۔اس پر انہوں نے امام صاحب کے حق میں نہایت ہی گستاخانہ کلمات استعمال کئے۔آپ نے فرمایا کہ اس دن آپ اتنے مداح تھے اور آج اتنے گستاخ ہیں۔کہنے لگے کہ تعریف میں نے فقہا کے مقابلہ میں کی تھی اور اب تو سلطان جی کی تحقیق سامنے آگئی اور آپ