حیاتِ نور — Page 640
۶۳۵ وفات حضرت حکیم میر حسام الدین صاحب سیالکوئی جولائی با شروع است ۱۹۱۳ء ـور جولائی یا شروع اگست ۱۹۱۳ء میں حضرت میر حامد شاہ صاحب کے والد ماجد حضرت حکیم میر حسام | الدین صاحب وفات پاگئے۔حکیم صاحب موصوف کا سلسلہ کی تاریخ کے ساتھ خاص تعلق ہے۔کیونکہ جن ایام میں حضرت مسیح موعود بسلسلہ ملازمت سیالکوٹ میں مقیم تھے۔میر صاحب موصوف کے ہاں بہت آمد ورفت تھی اور دوستانہ تعلقات تھے۔" قادیان میں ۱۹۱۳ء کا رمضان ۱۴ / اگست ۱۹۱۳ ء کے بدر میں قادیان دارالامان کے رمضان کی جو کیفیت شائع ہوئی تھی۔دل چاہتا ہے کہ اسے یہاں درج کر دیا جائے۔تا بعد میں آنے والوں کے لئے سابقون کا نمونہ مشعل راہ کے طور پر کام دے: حضرت خلیفہ مسیح الاول کی صحت حسب معمول اچھی ہے۔موکسی دن تکلیف بھی ہو جاتی ہے۔تاہم روزانہ ایک پارہ کا درس دیتے ہیں۔اور انشاء اللہ رمضان میں پورا قرآن شریف ختم ہو جائے گا۔نصف پارہ صبح ہوتا ہے۔اور نصف بعد نماز عصر۔ہر دو وقت حضرت مسجد اقصیٰ کو تشریف لے جاتے ہیں۔پہلے نصف پارہ پڑھتے ہیں۔پھر اس کا ترجمہ کرتے ہوئے جہاں ضرورت ہو۔ان مقامات کی تشریح کرتے جاتے ہیں۔سامعین اپنے اپنے سوالات کرتے ہیں۔اور پر معارف جوابات سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔پہلی رات کو مسجد اقصیٰ میں اور حضرت خلیفہ اسیح کے مکان پر قرآن شریف سنایا جاتا ہے۔پچھلی رات کو مسجد مبارک میں بوقت نماز تہجد آٹھ رکعت تراویح میں قرآن شریف سنایا جاتا ہے۔عورتوں کو بھی درس دیا جاتا ہے۔سبحان اللہ ! کیا برکت کے ایام ہیں۔بہت سے احباب باہر سے درس قرآن سننے کے واسطے آئے ہوئے ہیں۔گزشتہ شنبہ کو حضرت خلیفہ اسیح کی طبیعت بہت علیل تھی۔اسہال ہوئے۔ضعف بہت ہو گیا مگر درس عصر میں تشریف لے آئے۔اور حسب معمول نصف پارہ سنایا۔اخیر میں فرمایا محض اللہ کے فضل سے آج کا پارہ ختم ہوا۔ورنہ مجھے امید نہ تھی کیونکہ اسہال کے سبب آج میں بہت بیمار رہا۔