حیاتِ نور

by Other Authors

Page 634 of 831

حیاتِ نور — Page 634

۶۲۹ ــور - آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان خانہ کے منتظم تھے۔علاوہ مندرجہ بالا مصروفیات کے دو مرتبہ آپ قرآن مجید کا درس بھی دیتے تھے۔بعد نماز فجر اور بعد نماز ظہر۔۵۸ پھر صدرانجمن کے اجلاسات کی صدارت مہمانوں سے ملاقاتیں اور احباب کو ان کے کاموں میں مشورے بھی دیتے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح نے ایک بچے کو بسم اللہ کرائی ، ۲۰ جولائی ۱۹۱۳ء اخبار بدرلکھتا ہے: گزشتہ اتوار کی شام کو حضرت خلیفہ اسیح الاول نے بابو الہی بخش صاحب خلیفۃ اسٹیشن ماسٹر کے بیٹے کو بسم اللہ کرائی اور تین مرتبہ سورۂ فاتحہ کہلوائی۔بعد ازاں جماعت کے ساتھ دعافرمائی۔‘۵۹ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبدالرحمن صاحب لاہوری نو مسلم کی مصر کو روانگی ، آخری ہفتہ جولائی 1917ء ۱۹۱۳ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے جولائی ۱۹۱۳ء کے آخری ہفتہ میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبدالرحمن صاحب لاہوری کو عربی تعلیم کے حصول کے لئے مصر روانہ فرمایا۔" سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کو نصائح و ہدایات پر مشتمل ایک خط ، ۵ جون ۱۹۱۳ ء ان کی مصر کور ودانگی سے قبل حضرت خلیفہ امسح الاول نے انہیں دو خطوط لکھ کر دیئے تھے۔چونکہ ان میں بیش قیمت نصائح اور مفید ہدایات ہیں۔اس لئے ہدیہ ناظرین کئے جاتے ہیں۔سلاخط بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد - عزیزان علم نور ہے۔اس کے لئے سفر کا ارشاد ہے۔