حیاتِ نور

by Other Authors

Page 614 of 831

حیاتِ نور — Page 614

۶۰۹ ـور نصرت الہی کا ایک اور واقعہ اسی قسم کا ایک واقعہ حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب نے اپنے خطبہ جمعہ مورخہ ۳۰ / جنوری ۱۹۱۴ء میں یوں بیان فرمایا کہ بعض لوگوں سے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہوتا ہے کہ جب تمہیں کوئی ضرورت ہو تو ہم اُسی وقت پوری کر دیں گے۔پھر وہ کھلے دل سے خرچ کر سکتے ہیں اور تنگدل نہیں ہوتے۔نمونہ کے لئے حضرت خلیفة المسح کو دیکھ لو۔انہیں جو ضرورت ہو۔اس وقت پوری ہو جاتی ہے اور کوئی روک یا دیر نہیں ہوتی۔ان سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جب تمہیں ضرورت ہو ہم دیں گے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے۔میرے سامنے ایک آدمی آیا۔اس نے دو سو روپیہ بطور امانت دو سال کے لئے دیا۔اور کہا کہ میں دو سال کے بعد آ کر آپ سے لے لوں گا۔اگر آپ کو درمیانی وقت میں ضرورت ہو تو خرچ کر سکتے ہیں۔تو آپ نے وہ روپے لے کر رکھ لئے۔ایک شخص جس نے جناب سے ایک سو روپیہ قرض مانگا ہو ا تھا۔وہ بھی پاس بیٹھا ہو ا تھا۔آپ نے ایک سوا سے دیدیا اور رسید لے کر اس تھیلی میں رکھ لی۔اور تھیلی روپوں کی گھر بھجوا دی۔تھوڑی دیر کے بعد وہی امانت رکھنے والا پھر آیا اور کہا کہ میرا ارادہ بدل گیا ہے۔وہ رو پے آپ مجھے دیدیں۔آپ نے فرمایا۔کب جاؤ گے۔اس نے کہا ایک گھنٹے کو۔آپ نے فرمایا۔اچھا تم یکہ وغیرہ کرو اور ایک گھنٹہ کو آ کر مجھ سے روپیہ لے لینا۔میں اس وقت آپ کے پاس ہی بیٹھا تھا۔آپ نے فرمایا۔دیکھو انسان پر بھروسہ کر نائیسی غلطی ہے۔میں نے غلطی کی۔خدا نے بتلا دیا کہ دیکھو! تم نے غلطی کی۔اب دیکھو! میرا مولیٰ میری کیسی مدد کرتا ہے۔وہ ایک سو روپیہ ایک گھنٹے کے اندر اندر آپ کو مل گیا اور آپ نے اسے دید یا‘۔۳۶ لنڈن سے ایک میگزین جاری کرنے کے لئے خریداری کی تحریک پیچھے گزر چکا ہے کہ جناب خواجہ کمال الدین صاحب ایک احمدی رئیس کے مقدمہ کی پیروی کرنے کے لئے ولایت گئے تھے۔انہوں نے وہاں سے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی خدمت میں لکھا کہ یہاں