حیاتِ نور

by Other Authors

Page 487 of 831

حیاتِ نور — Page 487

ڈاکٹری رپورٹ حضرت خلیفہ تلمیح کی صحت کی جور پورٹ درجنوری ۱۹۱۱ء کے بدر میں چھپی ہے۔اس کا خلاصہ درج ذیل ہے: ایام جلسہ میں زخموں کا روزانہ ڈریسنگ ہوتا رہا تھا اور پٹی بندھی ہوئی تھی۔اب زخم بالکل اچھے ہو گئے ہیں۔اور پٹی اتار دی گئی ہے۔البتہ ایام جلسہ میں کثرت ملاقات احباب اور ان کو پند و نصائح میں مصروف رہنے کے سبب کوفت بہت ہو گئی تھی۔نیز دو دانت جو بہت درد کرتے تھے نکلوائے گئے۔اگر چہ پہلے سے ملتے تھے۔تاہم ان کے نکالنے سے بھی تکلیف ہوگئی۔اور دو دن بخار ہوتا رہا۔اب بفضلہ تعالیٰ بخار نہیں ہے۔اور دانتوں کا درد تو نکلوانے سے اچھا ہونا ہی تھا۔لیکن پیر اور منگل دو روز در دعصا بہ رہا۔کسی وقت درمیان میں وقفہ ہو جاتا ہے۔کسی وقت پھر شروع ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر امید ہے کہ جہاں وہ تکلیف دور ہوئی۔یہ بھی انشاء اللہ تعالٰی دور ہو جائے گی۔یوم الاحد کی رات کو حضرت نے خواب میں دیکھا کہ مکان میں دو سانپ ہیں۔پہلے ایک مارا گیا۔اور پھر دوسرا بھی مارا گیا۔باوجود اس قدر تکلیف کے حضرت صاحب جیسا کہ احباب دیکھ گئے ہیں۔ہر وقت ایک راحت اور خوشی کی حالت میں رہتے ہیں۔کوئی اضطراب نہیں۔کوئی گھبراہٹ نہیں۔کوئی بیماروں کا سا چڑ چڑا پن نہیں ہے۔کیوں نہ ہو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں پر خدا کی طرف سے سکینت نازل ہوتی ہے۔وہ ہر حالت میں اپنے رب کے ساتھ راضی ہیں۔فرمایا۔دانت نکلے تو ٹھنڈا پانی پینے کومل گیا۔ایک تکلیف ہوتی ہے۔تو اس کے عوض میں ایک آرام بھی مل جاتا ہے۔12 حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی شادی خانہ آبادی حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب بی۔اے جن کا نکاح لاہور میں ہو چکا تھا۔اب ان کی دلہن کا رخصتا نہ ہوا۔اور آپ اپنی دلہن کو لے کر قادیان تشریف لے آئے۔سب سے پہلے دولہا دولہن حضرت خلیفہ المسیح کے حضور حاضر ہوئے اور بیعت کی۔اس کے بعد قادیان میں بھی ولیمہ ہو ا حضرت