حیاتِ نور — Page 424
۳۴۲۰ صد بار رقص با کنم زخر می اگر بینم که حسن دلکش فرقاں نہاں نماند سارا دن صبح سے لے کر عشاء تک درس دیتا ہے اور تھکتا نہیں۔تین تین پاروں کی روزانہ نہ صرف تلاوت اور ترجمہ بلکہ ساتھ تفسیر بھی کرتا ہے۔مشکل مقامات کا حل سکھاتا ہے۔درس کے سننے والے عوام ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے صاحب علم و فضل بھی ہیں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتا جاتا ہے اور اس طرح دس دنوں میں قرآن مجید کا ایک دور پورا کر دیتا ہے اور بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے عشق قرآن کا ایک پاک عملی نمونہ چھوڑ جاتا ہے۔اللهم صل على محمد و على آل محمد حیدر آباد دکن میں طوفان آنے پر ـور جماعت کی خبر گیری کے لئے ابو سعید صاحب عرب کو بھیجنا حیدرآباد دکن میں ایک شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے متعدد ملوں کے تمام مکانات بیخ و بن سے اکھڑ گئے اور ہزاروں نعشیں برآمد ہوئیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے اپنی جماعت کے حالات دریافت کرنے کے لئے کئی رجسٹر ڈ خطوط اور تار روانہ فرمائے جو اس افراتفری کے عالم میں جماعت کو نہ مل سکے۔اس پر آپ نے گھبرا کر جناب مولوی ابوسعید صاحب عرب کو جماعت کی خبر گیری کے لئے روانہ فرمایا۔آپ کی اس کرم فرمائی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے حیدر آباد کی جماعت نے جو عریضہ آپ کی خدمت میں لکھا اس کی ایک نقل ایڈیٹر صاحب "بدر" کی خدمت میں بھی بھیجی۔اس عریضہ سے چونکہ اس امر پر روشنی پڑتی ہے کہ آپ کو اپنی جماعت سے کس قدر محبت تھی اور اس کی صحت و سلامتی کی آپ کو کس قدر فکر دامن گیر رہتی تھی۔اس لئے اس کا اہم حصہ درج ذیل کیا جاتا ہے: بسم الله الرحمن الرحیم محمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم بعالی خدمت خلافت مآب خلیفہ مسیح والمهدی امیر المومنین حضرت اعلیٰ نورالدین ادام اللہ فیوض و برکاتہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ جماعت احمد یہ حیدر آباد حضرت خلافت پناہی کا کس زبان سے شکریہ ادا کرے۔کہ ان ایام نمونہ حشر میں جبکہ آیت شريف يوم يفر المرء من اخيه وامه وابيه وصاحبته وبنيه (سوره عبس رکوع ۵) کا مضمون اہالیان دکن پر پورے طور سے صادق آ رہا تھا بکمال شفقت و مرحمت کئی رجسٹرڈ خطوط و تار روانہ فرمائے۔مگر افسوس کہ بسبب بدامنی کے وہ ہم تک پہنچ نہ سکے اور