حیاتِ نور

by Other Authors

Page 325 of 831

حیاتِ نور — Page 325

۳۲۳ دوسرے دن حضرت سیدہ موصوفہ نے حضرت اقدس کو جب یہ خواب سنائی تو حضور نے فرمایا کہ یہ خواب اپنی ماں کو نہ سنانا“۔۱۳۰ یہ خواب بھی صاف بتا رہا تھا کہ حضور کا وصال اب بالکل قریب ہے اور یہ کہ حضور کے بعد آپ کے خلیفہ حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ ہوں گے۔مگر جیسا کہ بتایا جا چکا ہے حضرت ام المومنین کی خواہش کے احترام میں اور پھر خاص طور پر خدائی تقدیر کے ماتحت حضور نے لاہور تشریف لے جانے کا عزم کر لیا۔چنانچہ ۲۷ / اپریل ۱۹۹۱ء کو حضور عازم لاہور ہوئے۔لاہور پہنچ کر آپ چند دن تو جناب خواجہ کمال الدین صاحب کے مکان پر رہے مگر بعد ازاں الہام الرحيل ثم الرحيل “ کو ظاہری طور پر بھی پورا کرنے کے لئے حضور جناب ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے مکان کی طرف منتقل ہو گئے۔چونکہ لاہور میں قیام کا ارادہ ذرا لمبا ہو گیا۔اس لئے حضور نے مولوی صاحب اور دیگر بزرگوں کو بھی لاہور طلب فرمالیا۔احباب کو سلسلہ کی تازہ بتازہ خبریں پہنچانے کے لئے اخبار بدر بھی عارضی طور پر لاہور میں منتقل ہو گیا۔درس القرآن حضرت مولوی صاحب جہاں کہیں تشریف لے جاتے تھے وہیں قرآن کریم کا درس شروع فرما دیتے تھے۔چنانچہ لاہور پہنچ کر بھی آپ نے علم و عرفان کی بارش شروع کر دی۔ادھر حضرت اقدس اپنے انفاس قدسیہ سے لوگوں کی روحانی بیماریوں کو دور فرماتے جاتے تھے۔ادھر آپ اپنے وعظ و نصیحت کی مجالس کے ذریعہ لوگوں کے وساوس کو دور کر کے انہیں حضرت اقدس کی صداقت منوانے کے لئے رستہ صاف کرتے رہتے تھے۔رؤسائے لاہور کو روحانی غذا پہنچانے کے لئے دعوت کا انتظام ۷ ارمئی ۱۹۰۸ء کو حضرت اقدس کی تجویز کے مطابق روسائے لاہور کو روحانی غذا پہنچانے کے لئے دعوت طعام کا انتظام کیا گیا۔حضور علیہ السلام کی طبیعت چونکہ علیل تھی۔اس لئے حضور نے حضرت مولوی صاحب کو ارشاد فرمایا کہ آپ معزز مہمانوں کو کچھ سنادیں۔آپ نے ابھی تقریر شروع ہی کی تھی کہ حضرت اقدس الہی بشارت انی مع الرسول اقوم ( میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں ) کے ماتحت غیبی طاقت پا کر خود تشریف لائے اور آتے ہی تقریر شروع فرما دی۔ابجے حضور نے تقریر شروع کی۔