حیاتِ ناصر — Page iv
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عرض حال نام نیک رفتگان ضائع مگن تا بماند نام نیکت برقرار میرا ایک عرصہ سے ارادہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص وفادار صحابہ کی سیرتوں اور سوانح کا ایک سلسلہ شائع کروں لیکن مختلف اسباب اور حالات نے مجھے موقع نہ دیا تا ہم جہاں تک مجھ سے ہو سکا میں وقتاً فوقتاً ان بزرگوں کی سیرۃ کا مختصر ذکر اخبارات میں کرتا رہا جو خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت ہم سے جدا ہو گئے رضی اللہ عنہم۔مگر میرا مقصد صرف فوت شدہ اصحاب کے حالات قلمبند کرنا ہی نہ تھا بلکہ جس قد ر حالات زندہ اور فوت شدہ اصحاب کے میں جمع کر سکتا ان کو شائع کرنا چاہتا تھا اور چاہتا ہوں۔اب جبکہ انوار احمد یہ بک ڈپو کا انتظام میں نے عزیز مکرم شیخ محمود احمد صاحب کے سپر د کر دیا ہے میں چاہتا ہوں کہ جس قدر ممکن ہو اس سلسلہ میں اپنے قلم اور مواد موجودہ سے کام لوں۔اس سلسلہ میں حیات ناصر میری پہلی کوشش ہے۔اس قسم کے علمی یا قومی سلسلے جاری نہیں رہ سکتے جب تک احباب مدد نہ کریں۔اس میں علمی اور مادی مدد کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے حالات اور واقعات کا مواد جمع کر کے مجھے دیا جاوے۔ان کے فوٹو گراف اگر میسر آسکیں تو وہ بھی اور اس سلسلہ میں شائع ہونے والی کتابوں کی کثرت سے اشاعت ہو۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کی زندگی ہمارے لئے سلسلہ کی خدمت کے لئے قربانی ، جفاکشی اور ہر قسم کی محنت وصعوبت برداشت کرنے کے لئے تحریک کرتی ہے۔حق گوئی کے لئے جرات کا سبق دیتی ہے۔میں اسے کسی