حیاتِ ناصر — Page v
صورت میں مکمل نہیں کہہ سکتا تا ہم مکمل کے انتظار میں نامکمل کا شائع نہ کرنا بھی غلطی ہوتی۔پس میں خدا تعالیٰ کا نام لے کر حضرت ناصر کے سوانح سے اس سلسلہ کو شروع کرتا ہوں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حضرت میر صاحب قبلہ رضی اللہ عنہ نے ایک زمانہ میں خود لوگوں کو یہ تحریک کی تھی جیسا کہ ان کی سوانح حیات میں آپ پڑھیں گے۔زندگی کا کوئی انتہار نہیں میں چاہتا ہوں کہ جو کام جس حد تک میں کر سکتا ہوں اسے کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ سے چاہوں کہ اگر پانچ سو احباب اس سلسلہ کے مستقل خریدار ہو جا ئیں تو جلد سے جلد ایسے رسالے شائع ہونے کی خدا کے فضل سے توقع ہے۔بالآخر اللہ تعالیٰ ہی کے فضل پر بھروسہ ہے اسی کی توفیق سے ہو گا جو کچھ ہو گا۔والسلام خاکسار۔خادم سلسلہ احمدیہ عرفانی ایڈیٹر احکام وغیرہ کنج عافیت واقع تراب منزل قادیان دارالامان