حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 9 of 104

حیاتِ ناصر — Page 9

حیات ناصر 9 مرزا صاحب سے ہنگامہ آرائی کی اور ایک بڑا مباحثہ ہوا چونکہ محمد حسین کو آتش حسد نے جلا رکھا تھا اور وہ بار بارمشتعل ہو ہو جاتا تھا اور چونکہ دلائل اس کے ہاتھ میں نہیں تھے اس کو غصہ بہت آتا تھا اس لئے مولوی محمد حسین صاحب کو سخت شکست ہوئی اور وہ دیوانہ وار حملہ کرنے کو تھا کہ حضرت مرزا صاحب وہاں سے اُٹھ کر چلے آئے۔میر محمد اسحاق کی پیدائش اور وجہ تسمیہ لدھیانہ میں میرے ہاں بعد اور پانچ بچوں کے انتقال کے ایک اور لڑ کا محمد الحق پیدا ہوا اور بہ برکت دعائے مسیح و مہدی اللہ تعالیٰ نے اسے عمر بخشی۔محمد اسحاق نام اگر چہ محمد اسمعیل کے ساتھ نسبت رکھتا تھا مگر ایک سبب اس نام رکھنے کا یہ بھی ہوا جبکہ یہ عاجز لدھیانہ میں تھا اور ہنوز محمد الحق حمل میں تھا کہ مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی لدھیانہ میں آئے۔میں ان کی ملاقات کے لئے محمد اسمعیل کو لے گیا کیونکہ ہنوز ہم میں اور اہل حدیث میں سخت تفرقہ نہیں پڑا تھا اور وہ ہمارے سخت دشمن نہیں بنے تھے نیز مولوی نذیر حسین صاحب میرے استاد بھی تھے اور دتی کے اہلحدیث کے سرگروہ۔تب مولوی نذیر حسین صاحب نے محمد اسمعیل کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیر کر کہا۔کہ ؎ برائے کردن تنبیہ فساق دوباره آمد اسمعیل و اسحاق جب اسحاق پیدا ہوا تو میں نے محمد اسحاق نام رکھا۔حضرت مسیح موعود کی صداقت کا انکشاف اور بیعت قادیان کا سفر اور سادہ زندگی کا ایک واقعہ لدھیانہ سے ایک دفعہ میری تبدیلی پٹیالہ میں ہوئی وہاں سے میں قادیان میں تقریب جلسہ جو پہلی دفعہ قادیان میں ہوا تھا گیا۔اس مرتبہ حضرت صاحب کی سچائی مجھ پر کھلی اور میں نے حضرت مرزا صاحب کو امام اور مسیح تسلیم کر کے ان سے بیعت کر لی۔بعض باتیں ایسی ہیں کہ بالترتیب نہیں یاد آئیں وہ متفرق طور پر لکھتا ہوں کہ فائدہ سے خالی نہیں۔حضرت صاحب کے ہاں پہلی دفعہ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی جس کا نام عصمت بیگم رکھا گیا تھا وہ چند سالہ ہو کر لدھیانہ میں انتقال کر گئی تھی۔اس کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوا جس کو بشیر اول کہتے ہیں۔اس لڑکے اور لڑکی کی پیدائش اور موت پر بھی لوگوں نے شور مچایا تھا۔لڑکی کی پیدائش سے پہلے حضرت صاحب نے اشتہار دیا کہ میرے ہاں ایک عالیشان لڑکا ہوگا مگر یہ نہیں تحریر فرمایا تھا کہ وہ اسی حمل سے ہوگا۔جب لڑکی پیدا ہوئی تھی تو مخالفین نے عجب فضول اتہامات رکھے کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی معاذ اللہ غلط نکلی لیکن وہ خود غلطی پر تھے۔جب بشیر اول پیدا ہوا تو یہ