حیاتِ ناصر — Page 35
حیات ناصر 35 موعود ظاہر ہوں تا کہ ہم اس مفلسی و محتاجی سے رہائی پاویں اور تمام کفار کو مار کر ان کی دولت لوٹ لیں اور ان کے اموال سے اپنے گھر بھر لیں۔اب جو عیسی کا نزول ہوا اور مہدی موعود نے ظہور فرمایا تو ان کی آنکھیں اندھی ہوگئیں کیونکہ ان کے موہوم طریق کے موافق ان کا نزول نہ ہوا بلکہ عادت اللہ کے موافق ان کا ظہور ہوا۔اب جو دینی دولت دینے والا آیا تو کھسیانے ہو کر لڑتے ہیں اور ظاہری دولت کے لئے آہ و فغاں کرتے اور اپنے نصیبوں کو روتے ہیں اور کہتے ہیں۔ظاہر سے نصوص کو کیوں پھیرا جاتا ہے کہ جس سے ظاہری دولت ہاتھ سے جاتی ہے ہے بــريــس عــقـــل و دانش ببـایـد گــریـسـت حیلہ سازی، دھوکہ دہی، تفریق بین المسلمین، بغض، حسد، الفاظ پر ستی ، کج بحثی ، ریا ہمع اس کے سوا آج کل کے مولویوں اور پیرزادوں میں رکھا ہی کیا ہے۔الا ماشاء اللہ کوئی شاذ و نادر بھلا مانس ہوگا وہ یا اس طرف آگیا یا بزدلی سے خاموش بیٹھا ہے۔یہ تو بطور تمہید کچھ عرض کیا گیا ہے اب آپ کے خط کا جواب لکھتا ہوں وباللہ التوفيق۔قولک۔اب تک آپ پر آپ کے امام کی مکاری کا حال نہیں کھلا۔اب آپ تو بہ کیجئے اور اس شخص سے بھی تو بہ کرائیے۔اقول۔میں اور میرے امام تو اکثر تو بہ کرتے ہی رہتے ہیں اور لوگ اطراف سے تو بہ کرنے کے لئے آتے ہیں انہیں بھی امام علیہ السلام تو بہ کراتے رہتے ہیں چنانچہ آج تک ہمارے امام کے ہاتھ پر ہزاروں لوگوں نے تو بہ کی ہے مگر بقول شخصے۔بع توبه فرمایاں چراخود تو به کمتر میکنند، تم افتر اپردازی اور دروغ گوئی سے کیوں تو بہ نہیں کرتے۔مردخدا تم نے ہمارے امام کو مکار کس طرح سمجھا ان کی کسی کتاب سے یا ان سے مل کر آج تک تم نے ہمارے امام کی زیارت تک تو کی نہیں بغیر ملے بغیر کلام کئے بغیر تحقیق کسی کو مکار کہنا یہ متقیوں کا کام نہیں بلکہ مفتریوں کا کام ہے۔زبان کی فضولیوں سے بہت سے لوگ جہنم میں منہ کے بل گرائے جاویں گے۔میں اندیشہ کرتا ہوں کہ کہیں تم بھی انہیں میں نہ بن جانا۔اگر کسی کتاب سے تم نے اپنے بئس القرین کے اغواء سے انہیں مکار قرار دیا ہے تو تم اس کا حوالہ دیتے تاکہ ہم غور کرتے اور تمہیں معقول دلائل سے سمجھاتے مگر تمہارے زبانی ہفوات کا جواب بجر لعنت اللہ علی الکاذبین کے سردست اور کچھ نہیں آئندہ اگر تم نے کسی کتاب کا حوالہ دیا تو دیکھا جاوے گا شعر