حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 770 of 923

حیاتِ خالد — Page 770

حیات خالد 759 گلدستۂ سیرت محمد انعام غوری صاحب اور دوسری پر بدرالدین عامل صاحب درویش بیٹھے ہیں۔باتیں میرے اور مولانا صاحب کے درمیان ہوئیں البتہ بعض باتوں کے دوران روئے سخن مولوی غلام باری صاحب سیف بھی رہا۔مجھ سے جو تعلق محبت زندگی میں مولانا کا رہا جب ربوہ جا تا تو ضرور اپنے ہاں دعوت پر مدعو فرماتے ویسے ہی بے تکلفی کے ماحول میں خوش خوش با تیں ہورہی ہیں مسکراتے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ خواب ) آپ کے لئے اور میرے لئے مبارک کرے ممکن ہے کسی خاص مضمون پر آپ کو کوئی کتاب یا رسالہ لکھنے کی توفیق ملنے کی طرف اشارہ ہو۔واللہ اعلم لکھتے ہیں۔مکرم محمد صادق صاحب ولد میاں اللہ دتہ جنجوعہ صاحب آف ترگڑی ضلع گوجرانوالا ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت ہی بڑی گاڑی کی ڈرائیونگ کر رہا ہوں۔اور میں ڈرتا ہوں کہ کوئی آدمی اس کے نیچے آ کر مر نہ جائے۔یا مجھ سے بے قابو ہو کر کوئی بلڈ نگ وغیرہ نہ گرا دے۔آخر کار اس گاڑی کو چلاتے چلاتے میں ایک باغ میں پہنچ گیا ہوں وہاں میری گاڑی غائب ہو جاتی ہے اس باغ میں بہت سے احباب جماعت بھی ہیں جیسے جلسہ سالانہ پر احباب جماعت اکٹھے ہوتے ہیں۔میں احباب جماعت سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگ یہاں کس طرح اکٹھے ہو گئے۔احباب جماعت مجھے بتاتے ہیں کہ یہاں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے ہوئے ہیں۔اور میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ حضرت صاحب مجھے مل گئے ہیں۔میں حضور سے مصافحہ کرتا ہوں اور عرض کرتا ہوں کہ آپ یہاں کس لئے آئے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ میں یہاں مولانا ابوالعطاء صاحب سے ملنے آیا ہوں۔میں عرض کرتا ہوں کہ کیا میں بھی ان سے مل سکتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔ہاں! کیوں نہیں۔آپ بھی مولانا صاحب سے مل سکتے ہیں۔اس کے بعد میں حضرت مولانا سے مصافحہ کرتا ہوں اور عرض کرتا ہوں کہ آپ یہاں کس لئے آئے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ میں یہاں مولانا ابوالعطاء صاحب سے ملنے آیا ہوں۔میں عرض کرتا ہوں کہ کیا میں بھی ان سے مل سکتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔ہاں ! کیوں نہیں۔آپ بھی مولانا صاحب سے مل سکتے ہیں۔اس کے بعد میں حضرت مولانا سے مصافحہ کرتا ہوں اور خواب ہی میں السلام علیکم کہتا ہوں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس خواب کے کچھ دنوں کے بعد یہاں دارالذکر لاہور میں اجلاس تھا۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب بھی تشریف لائے تھے۔میں نے آپ کو ان کے بارے میں یہ خواب سنائی۔خواب سننے کے