حیاتِ خالد — Page 746
حیات خالد 735 گلدستۂ سیرت محترم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب اپنے استاد حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھریؒ کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔پہلی ملاقات حضرت میر حمد اسحاق صاحب جیسے جید عالم دین کی وفات پر ہمارے پیارے آقا حضرت اصلح الموعود نے وقف کی تحریک فرمائی تو عاجز نے بھی وقف کا خط لکھا۔میٹرک کا نتیجہ نکلنے پر حضور نے خود انٹرویو لیا اور ہم میٹرک پاس طلبہ کے لئے اسپیشل میٹرک کلاس کا اجراء فرمایا۔اکثر اساتذہ کا فرمانا تھا کہ انگریزی پڑھے ہوئے طوطوں کو عربی کیسے آئے گی ؟ مگر حضرت مولانا ابو العطاء صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے حضور ایدہ اللہ کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہمیں خوش آمدید کہا اور اس طرح ان کے دفتر میں ہماری پہلی ملاقات ہوئی۔انہوں نے بڑے پیار سے ہمیں بٹھایا۔خوشکن انداز میں ہمیں محنت کر کے عربی سیکھنے کی ترغیب دی اور ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہے۔جس کا نتیجہ تھا کہ حضرت مصلح موعود کی تحریک کے عین مطابق گزشتہ ۵۰ سال سے جامعہ احمد یہ میں میٹرک پاس طلبہ کو داخل کیا جاتا ہے۔گویا حضرت مولانا، حضرت خلیفہ اسیح کی اطاعت میں مشکل سے مشکل پروگرام کو کامیاب کرنے میں دن رات ایک کر دیتے تھے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کی ایک اہم خوبی یہ تھی کہ آپ اپنے شاگردوں کی ہمہ جہتی ترقی کا خیال رکھتے تھے اور علمی طور پر اس کی پابندی بھی کرواتے تھے۔پڑھائی کلاسوں میں ہو یا بعد میں ہوٹل کی اس میں باقاعدگی کرواتے تھے۔تربیتی لحاظ سے نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی پابندی بھی خوب کرواتے تھے۔پھر طالب علموں کی صحت جسمانی اور اخلاق کا بھی ہر طرح سے خیال رکھتے تھے۔موقعہ نکال کر تفریحی پروگرام ضرور بناتے تھے۔کئی دفعہ حضرت مولانا کے ہمراہ کوٹ قاضی والی نہر کے علاوہ دریائے چناب پر بھی گرمی کی دو پہر میں گزارنے کا موقعہ ملا۔اس سے پہلے قادیان والی نہر پر بھی ان کے ساتھ پکنک منانا خوب یا د ہے۔ایک موقعہ پر ہم وہاں پل پر سے چھلانگیں لگا رہے تھے کہ ایک طالب علم حضرت مولانا کے اوپر آن گرا۔مولانا نے کسی خفگی کا اظہار کرنے کے بجائے نہایت شفقت سے مسکراتے ہوئے اپنے شاگرد کی اس حرکت پر بُر انہیں منایا۔جب آپ کے شاگر د میدان عمل میں چلے جاتے تو پھر بھی ان سے پختہ رابطہ رہتا۔باہر سے جب بھی کوئی ربوہ آتا تو حضرت مولانا کی مہمان نوازی سے ضرور محظوظ ہوتا۔۱۹۷۰ء میں جب یہ عاجز ماریشس سے واپس پہنچا تو فوراً ہی اپنے ساتھ بطور نائب قائد اصلاح و ارشاد (انصار اللہ مرکزیہ )