حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 654 of 923

حیاتِ خالد — Page 654

حیات خالد 649 آخری ایام ہیں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس صدمہ عظیمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ○ حضرت مولانا کے بھائی عبدالمنان صاحب کی ساس صاحبہ محترمہ بیگم صاحبہ میاں عبد اللطیف صاحب نے پشاور سے لکھا کہ : ان کی بیٹی امتہ الحفیظ شہناز صاحبہ (حضرت مولانا کی بھا بھی ) کیلئے تو آپ باپ سے بھی بڑھ کر مشفق تھے اور عزیزہ حفیظ آپ کے لئے رطب اللسان رہتی۔ایسے نیک سیرت بزرگ کی وفات پر دل 6 خون کے آنسورورہا ہے۔حضرت مولانا کے بھائی مکرم عطاء المنان صاحب کے برادر نسبتی مکرم کیپٹن منیر احمد خان صاحب پی آئی اے کراچی نے لکھا کہ آپ کے صدمہ میں ساری جماعت برابر کی شریک ہے۔حضرت مولانا کی زندگی مجسم نیک نمونہ تھی۔آپ بیک وقت کئی خاندانوں کا سہارا تھے۔آپ کا شفقت سے بھر پور سلوک اور ہنستا مسکرا تا پر نور چہرہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے۔0 محتر مہ اختر وحید صاحبہ ماڈل ٹاؤن لاہور نے لکھا کہ میری والدہ مرحومہ کو حضرت مولانا صاحب بھائیوں سے بڑھ کر عزیز تھے اور دعا کیا کرتیں کہ انہیں میری زندگی میں کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔چنانچہ خدا نے والدہ مرحومہ کی یہ دعا سن لی اور مولانا صاحب میری والدہ مرحومہ کے بعد فوت ہوئے۔محترمہ بیگم صاحبہ حضرت مولانا کے خالہ زاد بھائی مکرم رشید احمد صاحب بھٹی سابق قائد خدام الاحمدیہ راولپنڈی حال امریکہ نے لکھا کہ حضرت مولانا ان خوش نصیب ہستیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دینی و دنیوی لحاظ سے نہایت کامیاب زندگی گزاری اور آپ کی ہر حرکت و سکون اسلام اور احمدیت کیلئے وقف تھی۔آپ کی دینی خدمات ہمارے لئے اور آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔0 محترمه امته الحمید صاحبہ بیگم سید بشیر احمد شاہ صاحب آف نیروبی نے راولپنڈی سے لکھا کہ اللہ تعالیٰ دیار غیر میں مقیم آپ کے بیٹوں کو صبر و ہمت دے جو آخری وقت اپنے عظیم والد کی زیارت بھی نہ کر سکے۔سلسلہ کے معروف مصنف و مؤلف محترم مولانا عبدالرحمن صاحب آف ڈیرہ غازیخان نے لکھا کہ حضرت مولانا کے اخلاق کریمانہ اور فاضلانہ طرز تخاطب نے مجھے ہمیشہ آپ کا گرویدہ رکھا۔اب تو صبر جمیل ہی ہمارا شعار ہے۔