حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 606 of 923

حیاتِ خالد — Page 606

خاکسه ابو العطاء یہ تحریر حضرت مولانا نے اتوار ۲۹ رمئی کو کسی وقت تحریر فرمائی۔ایک اور تحریر جو آخری کہی جاسکتی ہے اس پر بھی ۲۹ مئی ۱۹۷۷ء کی تاریخ درج ہے۔یہ تحریر آپ کا ایک خط ہے جو آپ نے حضرت سیده نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آپ کی صاحبزادی حضرت سیدہ منصوره بیگم صاحبہ بیگم حضرت خلیلہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کو لکھا اس میں آپ نے بیگم صاحبہ کو حضرت سیدہ ام انس کہہ کر مخاطب فرمایا۔یہ تحریر نصرت آرٹ پریس کے الیس اللہ والے پیڈ پرتحریر کی گئی ہے۔تحریر میں لکھا ہے۔حضرت سیدہ ام انس احمد صاحبہ ایدھا اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت سیدہ صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کی وفات جماعتی المیہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے درجات بلند فرمائے۔میں ان دنوں بخار اور کھانسی سے بیمار ہوں۔میری درخواست ہے کہ آپ میرے لئے دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔خاکسار ابو العطاء جالندھری دار الرحمت وسطی ربوہ ۱۹۷۷ ء -۵-۲۹ خدمت دین کا آخری دن اتوار کو دن کے دس بجے جب آپ گھر میں تھے اس وقت آپ کو خون کی پہلی گئے آئی۔چنانچہ اتوار ۲۹ رمئی کی صبح ۱۰ بجے آپ کا گھر میں ہونا بتاتا ہے کہ اس روز غالباً آپ دفتر تشریف نہیں لے گئے۔تاہم اس سے ایک دن قبل یعنی ہفتہ ۲۸ مئی ۱۹۷۷ء کو آپ دفتر تشریف لے گئے اور اگر چہ اس