حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 587 of 923

حیاتِ خالد — Page 587

حیات خالد 0 581 حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل نے تحریر فرمایا :- ذاتی حالات یہ سانحہ نہایت افسوس کا موجب ہے کہ مدیرہ ماہنامہ مصباح محترمہ امتہ اللہ خورشید کا ۲۶ - ۲۷ ستمبر کی درمیانی رات کو میوہسپتال لاہور میں اپریشن کے بعد انتقال ہو گیا۔۲۷ ستمبر مقبرہ موصیان ربوہ میں دفن ہوئیں۔وہ مدت سے بیمار چلی آتی تھیں مگر اس حالت علالت میں بھی مصباح کو نہایت فروغ دیا۔وہ خواتین کیلئے اسے علمی، ادبی، تاریخی، طبی رسالہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔خانہ داری کے متعلق بھی بہت قیمتی معلومات بہم پہنچا ئیں۔لجنہ اماءاللہ کی ہدایات خواتین سلسلہ کو اسی ذریعہ سے پہنچائی جاتیں۔کئی خاص نمبر نکالے جو بیش قیمت معلومات کا ذخیرہ اور ایک مستقل کارآمد، مفید، دلچسپ مجموعہ ہیں۔اللہ تعالی اس کا اجر جزیل دے اور جنت فردوس میں اعلیٰ مراتب پر فائز کرے۔آپ فاضل سلسلہ احمد یہ محترم مولانا ابو العطاء صاحب کی بیٹی اور حکیم خورشید احمد صاحب فاضل کی بیوی تھیں۔ان کے علاج کیلئے انتہائی جد و جہد کی گئی مگر موت و حیات ای الحی القیوم کے اختیار میں ہے جس کا کوئی کام مصلحت سے خالی نہیں ہوتا۔مصباح کو نعم البدل وہی عطا فرمائے گا۔ہمیں ان کے پسماندگان سے نہایت ہمدردی ہے۔خاکسارا اکمل نے ان کا سال وفات اس جملہ سے نکالا :- آج امتہ اللہ خورشید " مصباح کا وصال ہو گیا۔۱۹۹۰ء چند اشعار بھی اسی سلسلہ مجالہ میں لکھے ہیں۔اپنے مصباح کی مدیرہ تھیں ظلمت جہل کی منیرہ تھیں اپنی بہنوں کی مخلصہ کاررو ظہیرہ تھیں ان کی ہر طرح سے خلق فاضلہ میں ایک مثال خوبرو نیک خو بصیرہ تھیں عالمہ تھیں حدیث و قرآں کی حسنات آپ میں کثیرہ تھیں دین و دنیا میں مرتبہ پایا موصیه ناصره نصیره تھیں عمر سینتیس سال پائی صرف جلد جنت میں جائے گیرہ تھیں تھیں بیره احمدیت کی کان میں اکمل بیش قیمت نفیس