حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 470 of 923

حیاتِ خالد — Page 470

حیات خالد 466 ماہنامہ الفرقان 0 محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مرحوم نے فرمایا : - الفرقان ایک بہت معیاری علمی اور تحقیقی مجلہ تھا جو حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کی وفات کے ساتھ ہی بند ہو گیا۔محترم مولانا نسیم سیفی صاحب مرحوم نے بیان کیا :- حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب الفرقان کے لئے بہت محنت کرتے تھے اور نو جوانوں کی خاص طور پر حوصلہ افزائی فرماتے۔ا۔0 مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے بیان کیا:- رسالہ الفرقان کی مقبولیت کی دو وجوہات تھیں۔شذرات‘ اس کا مقبول ترین سلسلہ تھا۔۔اس رسالے کی بدولت علم کلام پر مشتمل مضامین اور اعتراضات کے تازہ جوابات میسر آتے تھے۔آپ کی شخصیت اس قدر محبوب تھی کہ آپ جس کو مضمون لکھنے کیلئے کہتے وہ انکار نہ کر سکتا تھا۔اور مضمون لکھ دیتا تھا۔حضرت مولانا نے جن بزرگوں سے مضمون لکھوانے ہوتے تھے ان کو چائے پر بلوا لیتے تھے اور وہیں ان سے کہہ دیتے تھے۔مکرم خواجہ نذیر احمد صاحب بک بائنڈر جنہوں نے لمبا عرصہ الفرقان کی جلد بندی کا کام کیا بیان کرتے ہیں :- حضرت مولانا گرمی میں چھتری لے کر آ جاتے تھے۔کا پیاں اور پروف چیک کرتے۔بہت قربانیاں دیتے تھے۔0 ایک دوسرے جلد ساز مکرم عبد الغنی صاحب بک بائنڈر جنہوں نے اوّل سے آخر تک الفرقان کا بائنڈنگ کا کام کیا ان کا بیان ہے :- مولا تا ابوالعطاء صاحب کو رسالہ نکالنے کیلئے بہت کوشش اور جدو جہد کرنا پڑتی تھی اور بڑی فکر اور حزم واحتیاط سے یہ کام کرتے تھے اور کسی سے کوتاہی بھی نہ ہونے دیتے لیکن کام لینے کے لحاظ سے آپ کا طریق کار اور انداز بہت ہی مشفقانہ ہوتا تھا۔0 مکرم میجر حمید احمد کلیم صاحب مرحوم سابق پرائیویٹ سیکرٹری، سابق ناظم جائیداد صدر