حیاتِ خالد — Page 386
حیات خالد 379 اہم شخصیات سے ملاقاتیں نو جوانوں کا فرض ہے کہ دشمنان مسلم لیگ کو پوری طرح شکست دیں۔الحمد للہ کہ اللہ تعالی نے قائد اعظم مرحوم کی تمنا کو پورا کیا۔انتخابات میں اندرونی و بیرونی مخالفتوں کے باوجود مسلم لیگ کامیاب ہوئی اور بالآخر خداداد اسلامی مملکت پاکستان قائم ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر خاص منصہ شہود پر آگئی۔خاکسار نے نہایت اختصار سے اس تاریخی ملاقات کا بیان روز نامہ الفضل قادیان میں شائع کر دیا تھا۔جس کا ایک حصہ یہ ہے :- ان کے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے انہیں اطلاع کی اور چند منٹ کے بعد صاحب موصوف ملاقات کے کمرے میں تشریف لے آئے اور قریباً پندرہ منٹ تک مسکراہٹ اور خندہ پیشانی سے بے تکلفانہ گفتگو فرماتے رہے۔آج کل انہیں الیکشن کے متعلق بہت زیادہ مصروفیت ہے۔گفتگو کا زیادہ حصہ نئے انتخابات اور مسلم لیگ کی مساعی کے متعلق تھا۔آپ نے اس بات کا نہایت خوشی سے اظہار فرمایا کہ اب عام مسلمان بھی مسلم لیگ کے نقطہ نگاہ سے بخوبی واقف ہو رہے ہیں اور ان میں قربانی وایثار پیدا ہو رہا ہے۔انتخابات کی اہمیت کے متعلق انہوں نے فرمایا کہ بیرونی ممالک اور دوسری سلطنتوں میں مسلم لیگ کی طاقت اور مسلمانوں کے مطالبہ میں قوت کا اندازہ موجود و انتخابات کے نتیجہ سے ہی لگایا جانے والا ہے اس لئے مسلمانان ہند کا فرض ہے کہ اس موقعہ پر کسی قسم کی غفلت یا ستی نہ کریں اور صحیح نمائندے اسمبلیوں میں بھیجیں۔جماعت احمدیہ کے تبلیغی جماعت ہونے کا تذکرہ بھی آیا اور پنجاب میں مسلم لیگ کے راستے میں جو بعض مقامی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ان کی طرف بھی جناب موصوف نے اشارہ فرمایا۔آپ مسلم لیگ کی کامیابی کے بارے میں مطمئن ہیں اور اس کا ذکر تسلی بخش لہجہ میں کرتے ہیں۔آپ کی صحت کوئٹہ کی آب و ہوا میں پہلے کی نسبت بہتر ہورہی ہے"۔روزنامه الفضل قادیان ۵/اکتوبر ۱۹۴۵ صفحه ۶) ہماری دلی اور عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت قائد اعظم مرحوم کی تمناؤں کے مطابق پاکستان کوترقی و استحکام بخشا ر ہے۔پاکستان پائندہ باد۔اللھم آمین۔(الفرقان اکتوبر ۱۹۷۶ء صفحه ۲-۳)