حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 361 of 923

حیاتِ خالد — Page 361

حیات خالد 361 اس سفر کے کوائف حضرت مولانا کے اپنے الفاظ میں درج ذیل ہیں :- تحریک سفر ممالک بیرون کے اسفار ہر کام اللہ تعالی کے حکم اور اذن سے ہوتا ہے۔گزشتہ سال (۱۹۷۲ء) میں بعض احباب لندن میں یہ تحریک شروع ہوئی کہ اگر حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ کی اجازت ہو جائے اور ابو العطاء کو لندن آنے کا موقعہ میسر آ جائے تو اس سے جماعت کو بھی کچھ دینی فائدہ حاصل ہو جائے گا اور اسے بھی بہترین ڈاکٹری معائنہ کے نتیجہ میں جسمانی فائدہ پہنچے گا۔مشورو کے بعد محترم جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل الندن نے حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی خدمت میں درخواست بھجوا دی۔انہوں نے یہ بھی ذکر کر دیا کہ عزیزم محترم محمد اسلم صاحب جا و یدلندن نے اس سفر کے اخراجات کی ذمہ داری لے لی ہے۔حضور ایدہ اللہ بنصرہ خود بھی اہم دینی کاموں کیلئے سفر یورپ پر تشریف لے جا رہے تھے۔فرمایا کہ واپسی پر اس معاملہ پر فیصلہ کریں گے۔گزشتہ برس میری طبیعت ذیا بیطس کی وجہ سے زیادہ خراب رہی خون کا دباؤ بھی دوماہ کی رخصت بڑھ جاتا رہا اللہ تعالٰی کے فضل سے اور احباب کی دعاؤں اور علاج معالجہ سے میں خدمت دین بجالانے کی سعادت حاصل کرتا رہا۔جولائی اگست میں فضل عمر ودرس القرآن کلاس کا کام بھی خاصی اہمیت رکھتا ہے۔زیادہ ضعف ہو جانے پر صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نے دوماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا اور رخصت کی سفارش کی۔اس پر حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ بنصرہ نے اپنی روانگی سے پیشتر ہی میری دو ماہ کی رخصت منظور فرمالی لیکن فضل عمر کا اس کی ذمہ داری سے میں اس اجازت سے آخر اگست میں ہی استفاده شروع کر سکا۔انگلستان جانے کیلئے بہت سے قواعد کو بھی پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔مورخه ۳۱ - اگست ۱۹۷۳ء بروز جمعہ ربوہ سے لاہور کیلئے روانگی ہوئی۔ربوہ سے لاہور روانگی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے امیر مقامی حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے ذریعہ کار کا انتظام فرما دیا تھا۔روانگی سے قبل مجلس انصار الله مرکز یہ مجلس انصار اللہ ربوہ مجلس عاملہ محلہ دار الرحمت وسطی اور دیگر احباب نے اظہار محبت کے طور پر دعوتیں بھی کیں اور باوجودیکہ یہ ایک قسم کا بھی سفر تھا۔روانگی کے وقت بہت سے مخلص دوست اور بزرگ الوداع کہنے کیلئے بیت العطاء پہنچ گئے۔راستے میں بارش شدید تھی اس لئے لاہور تک کافی وقت صرف ہوا۔یکم ستمبر کو صبح لاہور سے