حیاتِ خالد — Page 289
حیات خالد 288 مورخه ۱۵ جنوری ۱۹۳۳ء سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔مسیحی سلسلہ احمدیہ کے قیام کا کیا مقصد ہے؟ بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام ( ایڈیٹر الفضل قادیان) احمدی: سلسلہ احمدیہ عین اسلام ہے اور اس کا مقصد وہی ہے جو اسلام کا ہے۔ہم اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ صرف اسلام ہی ایک ایسا کامل دین ہے کہ اس کی پیروی کرنے سے انسان کیلئے حقیقی نجات حاصل کر نے اور بارگاہ الہی میں مقبول ہونے کے علاوہ تمدنی مشکلات کا حل بھی وابستہ ہے اور صرف محمد ﷺ ہی زندہ اور کامل نبی ہیں۔جن کے متبعین سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اور صرف قرآن پاک ہی ایک ایسی کامل کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا تعالیٰ نے لیا ہے۔احمد یوں اور غیر احمدیوں میں فرق مسیحی : عام مسلمانوں اور آپ کے عقائد میں کیا اختلاف ہے؟ احمدی (۱) عام مسلمان حضرت مسیح کو بجسد و العصری آسمان پر زندہ مانتے ہیں اور اسی وجود کے ساتھ ان کی آمد ثانیہ کے منتظر ہیں۔لیکن ہم آیات قرآنی اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں جملہ انبیاء کی طرح ان کی وفات کے قائل ہیں اور ہمارا اعتقاد ہے کہ وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف نہیں لائیں گے بلکہ جس مسیح کی آمد کا اُمت محمدیہ کو وعدہ دیا گیا ہے وہ حضرت احمد قادیانی علیہ السلام ہیں جو کہ ہندوستان میں مبعوث ہوئے۔(۲) عام مسلمان باب وحی کو مسدود اور ہر قسم کی تشریعی اور غیر تشریعی نبوت کو بند قرار دیتے ہیں۔لیکن ہم رسول پاک ﷺ کے بعد تشریعی نبوت کے انقطاع کے قائل ہیں اور ہمارا اعتقاد ہے کہ قرآن پاک ایک کامل شریعت ہے جس میں کسی قسم کا تغیر و تبدل نہیں ہوسکتا۔اور نہ ہی وہ منسوخ ہو سکتی ہے۔ہاں غیر تشریعی وحی اور نبوت کا دروازہ شریعت اسلامیہ اور آنحضرت ﷺ کی اطاعت میں قیامت تک کھلا ہے اور ہمارے پاس اس کے بہت سے دلائل ہیں۔اس اختلاف کی بناء آیت خاتم النبین ہے۔غیر احمدی دوست خلاف لغت و محاورہ قرآنی اس سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کو ختم کر دیا۔اب آپ کے بعد کوئی تشریعی یا غیر تشریعی نبی نہیں آ سکتا۔لیکن ہم مانتے ہیں اور آپ بھی ہمارے ساتھ اتفاق کریں گے کہ خاتم النبیین کے لغت عرب کے لحاظ سے ہرگز یہ معنی نہیں