حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 230 of 923

حیاتِ خالد — Page 230

حیات خالد 236 مناظرات کے میدان میں اب اگر مولوی عبداللہ صاحب معمار میں غیرت و حمیت موجود ہے تو اپنے پھینچ کے مطابق انعام ادا کریں لیکن اگر وہ اس پر آمادہ نہ ہوں اور ہر گز نہ ہوں گے تو ہم منصف مزاج غیر احمدی احباب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خدا را غور کریں اور خدا کے فرستادہ کو قبول کریں جس کی صداقت پر قرآن مجید، احادیث نبویہ اور زمانہ کے حالات گواہی دے رہے ہیں۔اے خدا! تو دلوں میں صداقت کا خود الہام خاکسار۔ابوالعطاء جالندھری۔مبلغ جماعت احمدیہ۔قادیان فرما۔آمین۔روزنامه الفضل قادیان دارالامان ۱۸ مارچ ۱۹۴۱ء صفحه ۵) آج مورخہ بیری میں جماعت احمدیہ کا غیر احمدیوں کے ساتھ وفات مسیح اور مناظرہ موضع بیری صداقت حضرت مسیح موعود علیحم السلام پر کامیاب مناظرہ ہوا۔ہماری طرف سے مولوی ابوالعطاء صاحب اور غیر احمدیوں کی طرف سے مولوی عبداللہ صاحب معمار مناظر تھے۔قادیان سے بھی بکثرت لوگ شامل ہوئے۔روز نامه الفضل قادیان دار الامان مورخه ۱۵ رامان ۱۳۲۰حش صفحه ۲- ۱۵/ مارچ ۱۹۴۱ء) امان ۳۲۰ اهش مارچ ۱۹۴۱ء) کا آخری ہفتہ۔دہلی میں تین مباحثات۔مارچ ۱۹۴۱ء غیر مبائعین سے مناظرات کا مرکز بنا رہا۔اس ہفتہ تین مناظرے ہوئے اور تینوں میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب مناظر تھے۔پہلا مناظرہ ۲۲ / امان (مارچ) کی شب کو ہوا۔جس میں غیر مبائعین کی طرف سے مولوی اختر حسین صاحب مقرر تھے۔بحث کا موضوع حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ظلی نبوت قرار پایا۔جناب مولوی ابوالعطاء صاحب نے پہلے نصف گھنٹہ اس موضوع پر تقریر فرمائی اور اس کے بعد مناظرہ شروع ہوا۔جو دو گھنٹہ تک جاری رہا۔فاضل مناظر نے ظلی ، بروزی اور اُمتی نبی وغیرہ اصطلاحوں کی حقیقت کو حضرت اقدس علیہ السلام کے کلام مبارک سے نہایت احسن طریق پر سامعین کے ذہن نشین کرایا۔جس کے جواب میں مولوی اختر حسین صاحب اخیر تک کوئی معقول بات پیش نہ کر سکے۔غیر مبائع مناظر نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے کہیں خلی مجدد یا ظلی محدث کے الفاظ استعمال نہیں فرمائے ہاں ظلی نبی لکھا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ حضور اپنے آپ کو مجدد، محدث سمجھتے تھے۔اس لئے نبی کے لفظ کے ساتھ ظلی کا استعمال فرمایا ہے۔ہمارے فاضل مناظر نے ان کی اس غلطی کو بھی نہایت عمدہ طریق پر ظاہر کر دیا اور ازالہ اوہام کے حوالے سے واضح فرما دیا کہ حضور فرماتے ہیں کہ ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلی طور پر