حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 19 of 923

حیاتِ خالد — Page 19

حیات خالد 19 خلفائے احمدیت کے مبارک ارشادات آئندہ آنے والی نسلیں اسی انداز اور انہی شریفانہ روایات کے ساتھ ان نقوش قدم کی پیروی کریں گی یعنی اپنے آباء واجداد کی نیکی کی وارث بن کر اور اسے محفوظ رکھتے ہوئے آئندہ آنے والی نسلوں کو منتقل کرتی چلی جائیں گی۔آئیے ہم نکاح کے با قاعدہ اعلان کے بعد دعا میں شریک ہوں“۔نیکیوں کو قائم رکھنے کے بارہ میں اس مؤثر خطاب کے بعد حضرت صاحب نے نکاح کے بابرکت روزنامه الفضل ربوہ یکم نومبر ۱۹۹۴ء صفحہ اول کا لم نمبر ۴) ہونے کیلئے دعا کرائی۔بیت الفتوح کی مالی تحریک میں حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۲۴ فروری ۱۹۹۵ء کو لندن میں دوسری احمد یہ مسجد بیت الفتوح کے قیام کے لئے ہمین (۵۰ لاکھ پاؤنڈ کی تحریک فرمائی اور اس میں اپنا اور امیر صاحب برطانیه محترم آفتاب احمد خان صاحب مرحوم کے وعدے کا اعلان فرمایا۔خطبہ کے دوران محترم عطاء الجيب راشد صاحب امام بیت المفضل لندن نے اپنے اہل خانہ کی طرف سے وعدہ بھجوایا۔اس پر حضور نے جوار شا د فر ما یا وہ الفضل انٹر نیشنل نے اس طرح محفوظ کیا ہے۔خطبہ ثانیہ کے بعدا قامت الصلوۃ سے قبل حضور انور نے فرمایا :- ا بھی وعدوں کو میں نے اپنے پاس بھجوانے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن ان لمحات سے برکت حاصل کرنے کی خاطر امام عطاء المجیب صاحب راشد نے فوری طور پر ایک چیٹ بھیجی ہے کہ میں اپنی بیوی قاریہ شاہدہ اور اپنے بیٹے عطاء انعم اور اپنی طرف سے پانچ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کی توفیق بڑھائے۔ہر اعلان ضروری نہیں ہوتا کیا جائے مگر میں اس لئے بھی کر رہا ہوں کہ ایک شخص کو شامل کرنا بھول گئے ہیں جس کا فیض پارہے ہیں۔حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری مرحوم۔تو میں ان کی طرف سے ان کا نام اس میں داخل کرتا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کو بھی اس کا فیض ہمیشہ پہنچتا رہے گا۔(الفضل انٹر نیشنل لندن ۷ را پریل ۱۹۹۵ء)