حیاتِ خالد — Page 513
حیات خالد 503 تصنیفات حقوق العباد پیش فرمایا حضرت قاضی محمد نذیر صاحب فاضل ناظر اشاعت و تصنیف نے متعلقہ نظارت کی طرف سے یہ لیکچر شائع کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ موضوع کی اہمیت اور بیان کے اختصار، جامعیت ፡፡ اور سلاست کی بناء پر اسے مفت اشاعت کے لئے طبع کیا جارہا ہے۔جلسہ سالانہ ۱۹۶۸ء میں آپ نے اس موضوع پر تقریر -۱۸ خلافت راشدہ اور تجدید دین فرمائی جسے نظارت اصلاح وارشاد نے شائع کیا۔جس میں آپ نے آنحضرت ﷺ اور پھر آپ کے غلام کامل سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت راشدہ کے اجراء اور اس کی برکات کا تذکرہ فرمایا۔۱۹۷۲ ء میں مرکز سلسلہ ربوہ میں منعقدہ فضل عمر درس القرآن کلاس کے -۱۹ ہدایات زریں لئے عمومی معاملات سے متعلق یکصد احادیث نبویہ کو حضرت مولانا نے مکرم محمد انیس الرحمن صاحب شاہد بنگالی مربی سلسلہ کی معاونت سے منتخب اور ترجمہ کر کے نظارت اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن ) کی طرف سے شائع کیا۔تصنیفات کے تراجم حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی اکثر تصانیف اُردو زبان میں ہیں جب کہ بعض چھوٹی تصانیف عربی زبان میں ہیں جو آپ نے بلا دعربیہ میں قیام کے دوران تحریر فرما ئیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بعض عربی اور اُردو تصانیف ایسی بھی ہیں جن کے تراجم عربی یا اُردو کے علاوہ انگریزی اور سواحیلی زبانوں میں بھی ہو چکے ہیں۔مباحثه مصر در اصل عربی زبان میں ہوا اور بعد ازاں حضرت مولانا نے اسے اُردو زبان میں تحریر فرمایا۔عیسائیت کے خلاف یہ زبر دست مجموعہ دلائل اس قدر مقبول ہوا کہ جلد ہی اس کا انگریزی ترجمہ حضرت مولانا کے ایک قابل شاگر د مکرم سید کمال یوسف صاحب سابق امیر و مبلغ انچارج سکنڈے نیویا نے کیا۔یہ The Cairo Debate کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں اس مفید کتاب کا سواحیلی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔حضرت مولانا کی ایک دوسری کتاب مقامات النساء کا انگریزی ترجمہ Status of Women کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اسی طرح حضرت مولانا کے ایک بہت ہی ٹھوس اور مفید مقالہ کا انگریزی ترجمہ بھی ? Death on the Cross کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔یہ مختصر مقالہ ہے جو حضرت مولانا