حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 184 of 923

حیاتِ خالد — Page 184

حیات خالد 190 مناظرات کے میدان میں جائز مطالبہ کونرالا اور غیر متعلق بتاتے رہے اور ۱۵؍ مارچ کو منادی کرادی کہ ہمارے مبلغ تقریریں کریں گے اور قادیانیوں کو سوال و جواب کا موقع دیا جائے گا۔وقت مقررہ پر ہم بھی پہنچ گئے اور طے پایا کہ مناظرہ ہوا اور پہلی تقریر ان کی ہو اور وقت دو گھنٹہ۔ہم نے منظور کر لیا اور مناظرہ شروع ہوا۔میر مدثر شاہ صاحب نے نصف گھنٹہ تقریر کی اور ایک کاپی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ حوالہ جات پڑھ دیئے جن میں آپ نے شریعت والی اور مستقل نبوت سے انکار کیا ہے۔ہمارے فاضل مناظر نے اپنی نصف گھنٹہ کی تقریر میں میر مدثر شاہ کے پیش کردہ حوالہ جات کی اصل حقیقت پبلک پر ظاہر کر دی اور ثابت کیا جس جس جگہ حضور نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ آپ مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والے نبی نہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں۔" یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنی ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کچھ حاجت نہیں رکھتا اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہوں اور آنحضرت ﷺ کی اقتداء اور متابعت سے باہر جاتا ہوں یہ الزام صحیح نہیں ہے۔بلکہ ایسا دعویٰ نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے اور نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں ہمیشہ میں یہی لکھتا آیا ہوں کہ اس قسم کی نبوت کا مجھے کوئی دعوی نہیں اور یہ سراسر میرے پر تہمت ہے۔کا مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۵۹۷) میر مدثر شاہ صاحب کے مطالبات کا جواب دینے کے بعد ہمارے مناظر نے اپنے دعوی کی تائید میں حسب ذیل مطالبات پیش کئے جن کا مدثر شاہ صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔(1) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے شریعت والا نبی نہیں آ سکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے۔(تجلیات الہیہ ) (۲) آپ فرماتے ہیں۔اُمت محمدیہ میں ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی صرف ایک گزرا ہے۔کیا اس جگہ محدث مراد ہے؟ (۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چشمہ معرفت میں لکھا ہے کہ میرے نشانات سے ہزار نبی کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔کیا آپ کی نبوت ثابت نہیں ہو سکتی ؟