حیاتِ خالد — Page 913
حیات خالد 895 متفرقات توفیق ملی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے اس زمانہ میں خدمت دین کے موجودہ رنگ کے اعتبار سے اپنی ایک تقریر میں انہیں خالد قرار دیا تھا۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالی اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے دین میں، دنیا میں، ظاہر میں، باطن میں اور حال میں ،مستقبل میں ہر لحاظ سے اور ہر طرح با برکت کرے اور اس سے بہتر سے بہتر ثمرات پیدا ہوں۔نیز دولہا اور دلہن دونوں کو راحت اور برکت کی زندگی نصیب کرے۔آمین۔(الفضل ۳ / جنوری ۱۹۶۲ء) زیارت قادیان حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے قادیان دارالامان جانے کا ذکر پہلے ہو چکا ہے۔اس تذکرہ میں ان امور کا اضافہ ضروری ہے۔- ۱۹۵۲ء میں بھی حضرت مولانا کو قادیان کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کا موقعہ ملا۔آپ قافلے کے ممبر کے طور پر گئے۔آپ نے اس جلسہ کے ایک اجلاس کی صدارت کی نیز جلسہ سالانہ میں تقریر بھی کی۔- اسی طرح آپ ۱۹۵۳ء میں بھی قافلہ میں شامل ہو کر قادیان کی زیارت سے مشرف ہوئے۔آپ نے جلسہ سالانہ میں اسلام میں اینٹور بھنگی" کے موضوع پر تقریر کی اور ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔۔حضرت مولا نا اپریل ۱۹۵۵ء میں ہندوستان گئے۔اس سفر میں آپ قادیان بھی گئے اور مسجد مبارک قادیان میں اعتکاف کیا۔اس سفر کی تفاصیل الفضل ۵ مئی ۱۹۵۵ء میں درج ہیں۔( تاریخ احمدیت جلد ۱۸ صفحه ۲۸۲) ۱۹۵۶ء کا جلسہ سالانہ قادیان میں ۱۲ ۱۳ ۱٫۱۴ اکتوبر کو منعقد ہوا۔اس میں بھی حضرت مولانا نے شمولیت فرمائی۔اس جلسہ سالانہ میں آپ نے جلسہ کے افتتاح کے موقعہ پر حضرت مصلح موعود کا پیغام پڑھ کر سنایا نیز جلسہ میں بہت مؤثر اور مفید تقریر بھی کی۔( تاریخ احمدیت جلد ۱۹صفحہ ۲۳۱ ۲۳۴) ☆۔