حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 842 of 923

حیاتِ خالد — Page 842

حیات خالد 831 گلدستۂ سیرت دینیات اور عربی کے امتحانات میں اچھے نمبر اور اعلیٰ پوزیشن لیتے رہے۔لوگ سمجھتے تھے اور بعض دفعہ اظہار بھی کر دیتے کہ انہوں نے تو اعلیٰ پوزیشن لینی ہی تھی کیونکہ ان کے والد اتنے بڑے عالم ہیں اور اپنے بچوں کو خوب پڑھاتے ہوں گے جب کہ حقیقت یہ تھی کہ ہمارے پیارے ابا جان حد درجہ دینی علمی و جماعتی مصروفیات کی بناء پر عملاً ہمیں پڑھانے کیلئے علیحدہ وقت تو نہ دے سکے ہاں اپنی عمومی نگرانی، روحانی توجہ اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں قابل رشک نتائج سے نوازا۔اسی سلسلہ میں مجھے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد آیا جو دراصل ایک لطیفہ ہے۔میں چوتھی جماعت میں پڑھتی تھی اور امتحان کی تیاری کے لئے پہلے پارے کا ترجمہ یاد کرنا تھا۔میں بار بار اپنی نانی امی جان کے پاس جاتی اور ایک ایک لفظ کا ترجمہ پوچھتی اور یاد کرتی۔وہ کسی ضروری کام میں مصروف تھیں اور میرے اس طرح بار بار جا کر پوچھنے پر ذرا جھنجلا گئیں اور کہنے لگیں تم اپنے ابا جان سے کیوں ترجمہ نہیں سیکھتیں۔اس پر میں نے سوال کیا کیا ان کو قرآن مجید کا ترجمہ آتا ہے کیونکہ میں نے تو کبھی ان کو کسی کو پڑھاتے نہ دیکھا تھا۔اس پر وہ بے حد نہیں اور جب شام کو ہمارے ابا جان گھر آئے تو انہیں حد بتایا کہ آج آپ کی بیٹی نے کیا کہا ہے ؟ دیکھ لیں آپ اپنی مصروفیت کا حال اور بچوں کی لاعلمی کہ اپنے ابا جان کی صلاحیتوں اور قابلیت کا علم ہی نہیں۔اس بات کو سن کر میں رونے لگ گئی۔ابا جان نے مجھے بہت پیار کیا گلے سے لگایا اور کہا کہ اچھا اب میں تمہیں پڑھایا کروں گا۔مگر ان کے پاس وقت کہاں ہوتا تھا کہ بیٹھ کر نہیں پڑھائیں۔البتہ ہمارے لئے دعا ئیں بہت کیا کرتے تھے اور شاید انہی دعاؤں کی برکت تھی کہ ہم ہمیشہ اچھے نمبر حاصل کیا کرتے تھے۔اللہ کرے کہ ہمارے بچے بھی ان دعاؤں کے وارث بنیں اور احمدیت کے روشن ستارے ثابت ہوں۔آمین حضرت والد ماجد ایک مرتبہ ہمیں ملنے کیمبل پور ( حال اٹک ) تشریف لائے جہاں خاکسار بطور مربی سلسلہ تعینات تھا اور مکرم ڈاکٹر مرزا عبد الرؤف صاحب امیر ضلع کے ارشاد پر خطبہ جمعہ کی سعادت ہمیشہ اس عاجز کو حاصل ہوتی چنانچہ جمعہ کا روز آنے پر خطبہ جمعہ کیلئے میں نے والد ماجد سے درخواست کی کیونکہ آپ ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن و وقف عارضی تھے اور قواعد کے مطابق وہاں جمعہ پڑھانا سب سے پہلے آپ کا حق تھا لیکن آپ نے غالباً میدان عمل میں میری تربیت کے نقطہ نگاہ سے خاکسار کو ہی اس کے لئے ارشاد فرمایا۔چنانچہ آج بھی مجھے خوب یاد ہے کہ آپ دوران خطبہ پہلی صف میں تشریف فرماتھے اور مجھے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے بار انداز تربیت