حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 773 of 923

حیاتِ خالد — Page 773

حیات خالد 762 گلدستۂ سیرت لیکن حضرت ابا جان کے دلی جذبات کو خوب ظاہر کرنے والا ہے۔غالباً جلسہ کا موقع تھا۔چند درویش بھائی ربوہ آئے ہوئے تھے۔آپ نے حسب معمول ان سب کو گھر کھانے کی دعوت پر مدعو کیا۔کھانے کا تو گھر پر حسب سابق انتظام کر لیا گیا لیکن اس موقع پر آپ نے بازار سے دہی بطور خاص منگوایا۔تھوڑی مقدار میں نہیں بلکہ پورا کونڈ منگوالیا۔یعنی مٹی کا بنا ہوا وہ وسیع برتن جس میں شیر فروش دی جماتے ہیں وہ سارے کا سارا گھر منگوالیا۔ہم سب کو اس بات پر حیرت ہوئی کہ اتنا زیادہ رہی آپ نے کیوں منگوایا ہے۔اس کی بات چلی تو آپ نے فرمایا کہ اس لئے کہ کل میں نے دفتر سے واپس آتے ہوئے دیکھا تھا کہ ایک دوکان پر یہ درویش کھڑے تھے اور بڑے شوق سے وہی خرید کر کھا رہے تھے۔میں نے سوچا کہ یہ ان کو بہت پسند ہے اس لئے یہ کونڈا ہی منگوالیا ہے تا کہ وہ خوب سیر ہو کر کھالیں۔شوق مطالعہ ) مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر مربی سلسلہ رقم فرماتے ہیں:۔آپ کی زندگی بے حد مصروف تھی۔لیکن مطالعہ کا شوق بھی آپ کو اس قدر تھا کہ جو بھی وقت ملتا آپ کتب و رسائل اور اخبارات پڑھنے میں لگا دیتے۔کوئی گھڑی ضائع نہ کرتے۔بعض اوقات بظاہر معمولی اور کم اہمیت کے مضامین کو بھی پڑھتے اور فرماتے ہر قسم کا مطالعہ کرنا چاہئے۔الفرقان کے شذرات کی تیاری میں آپ پاکستان میں شائع ہونے والے تقریباً سب اہم دینی رسالوں کا مطالعہ باقاعدگی سے کرتے اور ان پر نشانات لگا دیتے۔یہ سب رسائل آپ کے ہاں آتے بعد میں یہ رسائل خلافت لائبریری میں بھیجوا دیتے۔خاکسار راقم کتاب ہذا عرض کرتا ہے کہ ایک بار مجھے ایک صاحب نے بتایا کہ آپ کے دفتر میں دیوار پر لگے رسالے میں نے گنے تو ان کی تعدا دے تھی۔حج کے متعلق ایک مبارک خواب ماہنامہ الفرقان ربوہ میں ایڈیٹر کی ڈاک کے زیر عنوان یہ تحریر شائع ہوئی۔جناب ملک عزیز احمد صاحب کراچی سے تحریر فرماتے ہیں:۔محترمی و کرمی مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری السلام علیکم ورحمة الله و بركاته