حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 737 of 923

حیاتِ خالد — Page 737

حیات خالد 726 گلدستۂ سیرت فرمانے لگے کہ صرف ایک منٹ میں بات کر سکتے ہو تو کر لو۔آپ نے واقعی وہ ضروری نکتہ پورے ایک منٹ میں بیان کیا اور ایک منٹ کے بعد آپ اپنی جگہ پر واپس بیٹھ چکے تھے۔گویا آپ کی قادر الکلامی کی یہ شان تھی کہ آپ فی البدیہ مسلسل گھنٹوں بول سکتے تھے اور وقت وضرورت کے مطابق مختصر مگر جامع بات بھی کر سکتے تھے۔محترم مولانا نور احمد صاحب منیر سابق مربی سلسلہ فن خطابت میں استاذ کی حیثیت لبنان وافریقہ رقم فرماتے ہیں:- , مولانا ابوالعطاء مرحوم ایک جامع الصفات شخصیت تھے۔جب ان کا قلم جولائی کرتا تو وہ بہترین مضمون نگار ہوتے تھے۔مضمون مالہ وما علیہ کے مطابق تحریر فرماتے۔ان کا اسلوب تحریر منفرد تھا۔اس میں جاذبیت اور تاثیر تھی اور جب آپ اسٹیج پر تشریف لاتے تو آپ بہترین مقرر ہوتے تھے۔فن خطابت میں آپ استاذ کی حیثیت رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو فکر و نظر کی غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا تھا۔آپ کا علم اکتسابی خصوصیت سے ہی ممتاز نہ تھا بلکہ علمی لحاظ سے آپ کو موہبت الہی سے بھی وافر حصہ ملا تھا۔آپ اپنے لیکچر میں کبھی اپنے اصل موضوع سے تجاوز نہ کرتے تھے۔اپنے مضمون کو ہمیشہ وقت مقررہ میں بیان فرماتے جس سے سامعین مطمئن ہوتے۔آپ اختصار پسند بھی تھے۔سامعین کو ایک ہی نگاہ سے دیکھ کر معلوم کر لیتے تھے کہ یہاں مضمون کا انداز بیان کیسا ہو۔آپ کو اسلوب بیان ہمیشہ كَلِّمِ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ عُقُولِهِمْ کے مطابق ہوا کرتا تھا۔تکرار اور حشو سے آپ کا بیان ہمیشہ پاک ہوتا۔تقریر کے انتقام پر آپ اپنے مضمون کا خلاصہ مقصود و چند فقرات میں ضرور بیان کیا کرتے اور فرمایا کرتے کہ میرے استاذ حضرت میر محمد اسحاق صاحب فاضل نے مجھے ایسا کرنے کی خاص طور پر تلقین کی ہوئی ہے۔آپ کی تحریر و تقریر میں سامعین و قارئین کی دلچسپی آخری لمحہ اور آخری سطر تک قائم رہتی اور اس خوبی میں بلا شبہ آپ مثالی شخصیت کے حامل تھے۔(الفضل ۳ جولائی ۱۹۷۷ء) محترم ڈاکٹر محمد احمد صاحب فرید آبادی خلف حضرت ماسٹر احمد حسین صاحب فرید 0 آبادی لکھتے ہیں :- ,, طالب علمی کے زمانے سے ہی حضرت مولانا کی تقاریر، مخالفین سے مناظرات اور مساجد میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔جلسوں میں ان کی شخصیت انگوٹھی میں نگینہ کی طرح دکھائی دیتی تھی۔انگریزی حکومت کا زمانہ تھا۔ہر مذہب وملت کو مذہبی آزادی حاصل تھی اور ہر شخص کو اظہار خیال