حیاتِ خالد — Page 641
0 انے دوست کیا بتاؤں کہ کیا تھے ابوالعطاء اپنے لئے عطاء خدا تھے۔ابوالعطاء راہِ خدا میں دل سے فدا تھے ابو العطاء عشق رسول حق میں فنا تھے ابو العطاء تبلیغ دین میں رہے مصروف عمر بھر اک پیکر خلوص و وفا تھے ابوالعطاء میدان رزم و بزم کے یکساں تھے شہسوار شعله بیان و شیریں ادا تھے ابوالعطاء تائید دین کے لئے سینه سپر مدام خالد صفت وہ مرد خدا تھے ابوالعطاء اللہ کا ذکر مدح نبی روح کی غذا ہر ایک لمحہ رو بخدا تھے ابو العطاء تھے بے نیاز غیر، غریبی میں بھی غنی اپنے خدا کے در کے گدا تھے ابوالعطاء عالم تھے باعمل تو وہ فاضل تھے بے بدل مناد بے مثال بخدا تھے ابو العطاء بے حد شفیق، پیکر لطف و عطا، کریم سب کے لئے سراپا دعا تھے ابوالعطاء تقریر دلپذیر تھی، تحریر دل نشیں انداز میں بھی سب سے جدا تھے ابو العطاء خدمت میں بارگاہ خلافت کی مستعار ہر دم سراپا صدق و صفا تجھے ابوالعطاء پروانه وار شمع خلافت کے روبرو ہر لمحہ جان و دل سے خدا تجھے ابوالعطاء لبسمل کو ناز ہے کہ تھا ان کا نیاز مند عاجز مہربان سدا تھے ابو العطاء آفتاب احمد بسمل کراچی (الفضل ۶ ارجون ۱۹۷۷ء )