حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 637 of 923

حیاتِ خالد — Page 637

حیات خالد 632 آخری ایام منظوم خراج عقیدت بیاد حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی وفات پر مختلف شعراء کرام نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔جس کے چند نمونے درج ذیل ہیں۔دشت ہستی کے ریگزاروں سے کون سا شہسوار گزرا ہے فقط اٹھتا غبار ہے باقی تیز کیا راہوار گزرا ہے منزلیں طے ہوئیں محبت کی عشق ہی کامگار گزرا ہے تسلیم خم کیے ہی رہا کیا طاعت شعار گزرا ہے ہم گئے کوئے یار میں اک بار دل مگر بار بار گزرا ہے کس شہید وفا کی بستی ہے؟ ہر کوئی اشکبار گزرا ہے جسم زار و نزار لب خنداں کیا ہی اہل وقار گزرا ہے عشق و مستی کا خالد جانباز رزم میں کامگار گزرا ہے نصیر احمد خان ربوه (الفضل یکم جون ۱۹۷۷ ء صفحه ۲)