حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 589 of 923

حیاتِ خالد — Page 589

حیات خالد 583 ذاتی حالات میرے دو بھائی ، ہاں میرے عزیز ترین وجود اس وقت کو بے (جاپان) اور سنگا پور (ملایا ) میں ہیں ان پر بھی کرم کر ، رحم فرما اپنے فضلوں کا وارث بنا اور بخیر و عافیت واپس لا۔آمین۔میری پیاری سعید و پر بے حد فضل نازل فرما۔اس مجسم قربانی کو اپنے سایہ تلے ترقیات عطا فرما۔آمین۔میرے یتیم بھائی عطاء المنان کا تو خود خبر گیر اور مربی ہو۔میرے بے ماں کے بچوں ، امتہ اللہ، امته الرحمن ، عطاء الرحمن کو بھی اپنی عاطفت کی چادر میں رکھیو۔ہر شر سے محفوظ رکھیو۔کامیابی و کامرانی سب کے لئے مقدر فرمائیو۔آمین۔میری یتیم بہنوں باجرہ و سارہ کا بھی تو ہی وکیل وکارساز ہے۔ان پر بھی بڑے بڑے فضل نازل کیجیو۔میرے عطاء الکریم کو بھی اپنے فضل سے پڑھائی۔اور لمبی عمر پانے والا مخلصانہ خدمات دین بجا لانے والا بنا ئیو۔میرے سب متعلقین۔میری ساری ذریت کو علم قرآن سے حصہ وافر عطا فرمائی۔آمین يا رب العالمین۔گہنگار بندہ خدائے غفار ☆۔ابو العطاء جالندھری باندره بمبئی میں کیا مانگوں؟ شرمندہ ہوں تیرے احسانوں کو دیکھ کر۔سرنگوں ہوں تیرے بے پایاں فضلوں اور بے انتہاء ذرہ نوازیوں کو دیکھ کر۔ہاں اب دل دے جو تیرا مہبط ہو۔روح دے جو تیرے لئے ترنم ریز ہو۔اخلاص دے جو پروانہ وار شمار ہو۔ہاں ہاں تو عشق دے۔جلانے والا عشق ! ہاں وہی جس سے تو ہمیشہ خا کی سے نوری بنا تا رہا ہے۔جس کے ذریعہ فرشی کو عرش تک پہنچا تارہا ہے۔اے میرے رب ! بے پردہ ہو کے آ اور تیری تجلیات میری آلائشوں کو دھود ہیں۔میں پھر تیرا اور صرف تیرا ہی بندہ بن جاؤں۔آخر میں کب تک جنگلوں میں بھٹکتا پھروں گا خاک چھانتا رہوں گا۔دریوزہ گری کرتا رہوں گا۔اے میرے مالک ! اس ناچیز ملک کو ملک بنادے اور اپنی مالکیت اس کے ذرہ ذرہ میں نمایاں