حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 58 of 923

حیاتِ خالد — Page 58

حیات خالد 61 ولادت ، بچپن اور تعلیم محترم مرزا عطاء الرحمن صاحب مرحوم رقم مولوی فاضل میں اول آنے کی دھوم فرماتے ہیں:۔جس سال حضرت مولانا صاحب مولوی فاضل کے امتحان میں پنجاب میں اول آئے تو قادیان میں بھی اور باہر کے دیبات میں بھی آپ کی بہت دھوم تھی کہ مولوی اللہ دتا جالندھری صاحب سارے پنجاب میں اول آئے ہیں۔بٹالہ میں جلسہ سالانہ کے ایام میں جب حضرت والد صاحب مرزا برکت علی صاحب مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے اور ان کے بستر اور دیگر اسباب جمع کر کے قادیان" بھیجوانے کی ڈیوٹی ادا کر رہے تھے اور میں پاس ہی کھڑا تھا۔چند دیہاتیوں نے والد صاحب سے دریافت کیا کہ مولوی اللہ دتا صاحب کون سے جوان ہیں جو سارے پنجاب میں اول آئے ہیں۔والد صاحب جو بستروں کے ڈھیر پر کھڑے تھے اترے اور اپنے ساتھ اکہرے جسم والے دبلے پتلے مگر مضبوط جوان کو لائے اور انہیں اس ڈھیر کے اوپر کھڑا کر کے کہا کہ اول آنے والے یہ مولوی اللہ دتا جالندھری ہیں۔سب حاضرین نے بڑے شوق سے آپ سے مصافحہ کیا بہت خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تعجب کا اظہار بھی کیا کہ اس نو عمر نوجوان نے جس کی ابھی داڑھی بھی پوری طرح نہیں آئی یہ معرکہ مارا ہے تو والد صاحب نے پیار سے ہنس کر کہا مولوی صاحب جلدی جلدی داڑھی بڑھالیں۔اس دن میں نے پہلی بار حضرت مولانا کو دیکھا۔محترم مولانا محمد یار عارف صاحب نے جو سلسلہ کے مشہور دور طالب علمی کی کچھ یادیں مناظر تھے اور بعد ازاں مبلغ انگلشان بھی رہے، دور طالب علمی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا: - وہ (حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب) مدرسہ احمدیہ کی پہلی جماعت ہے آخری جماعت (ساتویں) تک اور پھر فاضل اجل، عالم بے بدل حضرت حافظ روشن علی صاحب کے زیر تربیت مبلغین کلاس میں میرے کلاس فیلور ہے۔جب ہم ( غالبا ۱۹۱۷ ء میں ) مدرسہ احمدیہ کی پہلی جماعت میں داخل ہوئے تو اس وقت مولانا مرحوم اور میری قابلیت برابر تھی لیکن دو تین سال میں ہی وہ اپنی محنت اور توجہ کے سبب مجھ سے آگے نکل ا گئے اور جماعت میں اول آتے ساتویں جماعت کے امتحان میں مولانا مرحوم اول آئے اور میں سیکنڈ رہا۔۔۔۔دوسرے سال ۱۹۲۴ء میں جب میری کلاس نے یونیورسٹی کا امتحان دیا تو ہمارے مرحوم