حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 588 of 923

حیاتِ خالد — Page 588

حیات خالد 582 ذاتی حالات بعض ذاتی تحریریں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی ایک ڈائری نہایت ہی ایمان افروز اور دلگداز تحریروں پر مشتمل ہے۔یہ تحریرات آپ نے علیحد گی میں لکھیں اور آپ کے دلی جذبات کی خوب عکاسی کرتی ہیں۔حضرت مولانا نے اپنی زندگی میں ان تحریرات کا نہ اظہار کیا نہ انکشاف ہونے دیا۔اب ان کے وصال کے بعد یہ تحریریں پہلی دفعہ شائع ہورہی ہیں۔(مؤلف) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ اعتراف وایمان اے میرے پیارے خدا! مجھے تیری ہی ذات کی قسم اگر تو نے مجھ سے کبھی بے وفائی نہیں کی۔ہاں ایک بھی تو ایسا واقعہ نہیں ہوا! مجھے یقین ہے کہ تو ہمیشہ وفاداری کرتا رہے گا۔تو مجھے اپنا مخلص بندہ بنا۔آمین ابوالعطاء الجالندھری پہاڑی نئی دہلی صبح ۲ صفر ۱۳۵۷ھ ۱۹۳۸ء ۴-۳ محبت کی آنکھ کا آنسو اور عاشق دل کی آو بیش بہا موتی ہوتی ہے۔ابو العطاء ۴ ربیع الثانی ۱۳۵۷ھ بمبئی ۱۹۳۸ء -۶-۳ آج ۳۰ رمضان المبارک ۱۳۵۷ھ ۲۳ نومبر ۱۹۳۸ء ہے۔پانچ بجے کا وقت ہے۔آج اس وقت دارالامان میں خدا کا خلیفہ برحق حضرت محمود ایدہ اللہ بنصرہ درس القرآن الکریم ختم کر کے دعا فرما رہے ہوں گے۔میں تنہا بحر ہند کے کنارے باندرہ کے غربی جانب ایک کھجور کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوں۔عصر کی نماز پڑھی ہے۔دعا کی ہے اور کر رہا ہوں۔اے اللہ! تو اپنے پیارے محمود کے عزائم میں برکت دے اس کی عمر میں برکت دے اس کی خود حفاظت فرما۔اس کی غیر معمولی تائید و نصرت فرما۔آمین ان سب پر کرم فرما ان کی مشکلات کو حل فرما جو تیرے نام کے بلند کرنے کی خاطر وطن واقارب سے جدا ہیں آمین۔