حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 578 of 923

حیاتِ خالد — Page 578

حیات خالد 572 ذاتی حالات میں قیام کے دوران آپ نے رسالہ زجاجہ جاری کیا۔آپ کی شادی محترم ڈاکٹر افتخار احمد صاحب ایاز پی۔ایچ۔ڈی (ابن مکرم چوہدری مختار احمد صاحب ایاز مرحوم) سے ہوئی جو بطور صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ اور بعد ازاں چار برس امیر جماعتہائے احمد یہ برطانیہ کے فرائض انجام دینے کے بعد آج کل جماعت احمد یہ برطانیہ کے سیکرٹری امور خارجہ ہیں۔آپ کی قومی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت برطانیہ نے آپ کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (OBE) دیا۔جنوبی بحرالکاہل میں طوالو اور کم و بیش ایک درجن جزائر اور علاقوں میں جماعتیں قائم کرنے کے بعد کامیاب مراجعت پرسیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے آپ کی دعوت فرمائی اور اظہار خوشنودی اور دعاؤں سے نوازا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بیٹے اور پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے۔محترم عطاء المجیب صاحب را شد ایم۔اے ، فاضل عربی ، شاہد اللہ تعالی نے آپ کو خدمت دین کی نمایاں اور مقبول توفیق عطاء فرمائی ہے۔ایم اے (عربی) کرنے کے بعد زندگی وقف کی۔جامعہ احمدیہ کی تکمیل تعلیم کے بعد تین برس تک انگلستان میں بطور مبلغ اور نائب امام مسجد لندن خدمت کے بعد ربوہ آنے پر صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ منتخب ہوئے۔بعد ازاں ۱۹۷۵ء سے ۱۹۸۳ء تک جاپان میں بطور امیر و مبلغ انچارج خدمت کی توفیق ملی۔۱۹۸۳ء سے آپ برطانیہ کے مبلغ انچارج اور امام مسجد فضل لندن کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔آپ نے ۸۳ ۸۴ ء میں امیر جماعت برطانیہ اور ۱۹۸۴ء تا ۲۰۰۱ ء نائب امیر کے طور پر بھی کام کیا۔۱۹۸۴ء میں سیدنا حضرت خلیفہ صبیح الرابع کی پاکستان سے برطانیہ ہجرت کے بعد آپ کو حضور انور کی خصوصی رہنمائی میں خدمات کا موقع ملا اور مسلم ٹیلی ویژین احمدیہ (MTA) کے پروگراموں میں حضور انور کے ہمراہ بیٹھنے کی سعادت بڑی کثرت سے حاصل ہوئی۔ذلك فضل الله يوتيه من يشاء۔آپ کی اہلیہ ( خالہ زاد) محترمہ قانتہ شاہدہ صاحبہ ایم اے (عربی و اسلامیات ) بنت حضرت خانصاحب قاضی محمد رشید صاحب مرحوم نے تقریباً بارہ سال مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ میں خدمت کی توفیق پائی۔چھ سال لجنہ اماءاللہ بر طانیہ کی صدر ر ہیں۔جاپان میں لجنہ اماءاللہ کی تنظیم قائم کی۔تعلیم القرآن کے سلسلہ میں نمایاں کام کی توفیق پائی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا ہے جو میدان جہاد ( جاپان ) میں پیدا ہوا۔