حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 489 of 923

حیاتِ خالد — Page 489

حیات خالد 487 تصنیفات کے راہ صواب پر گامزن ہوسکیں“۔فرمایا:- (۴) محترم جناب قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائل پوری سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ نے تحریر کتاب "تمہیمات ربانیہ مصنفہ مولانا ابوالعطاء صاحب ایک لاجواب تصنیف ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی، پیشگوئیوں اور الہامات وغیرہ پر مخالفین احمد بہت کے اعتراضات کے شافی جوابات دیئے گئے ہیں۔میں نے غیر احمدیوں کے احمدیت پر اعتراضات کے جواہات میں ہمیشہ اس کتاب کو بہت مفید پایا ہے۔میرے نزدیک ہر احمدی گھرانہ میں یہ کتاب موجود ہونی چاہئے۔اس کے مطالعہ سے نہ صرف احمدیوں کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ اس کے مطالعہ سے اس قابل ہو سکتے ہیں کہ مخالفین کے اعتراضات کا خود ہی تسلی بخش جواب دے سکیں۔میں نے خود اس کتاب سے مناظرات اور تصنیفات میں بہت فائدہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب ایک عرصہ سے نایاب تھی مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مولانا ابو العطاء صاحب اب اس کتاب کو دوبارہ شائع کر رہے ہیں اور اس میں یکصد صفحات کے قریب ضروری مضامین کا اضافہ فرما رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اس بیش قیمت خدمت کو قبول فرمائے۔اللھم آمین۔(۵) محترم جناب چوہدری محمد شریف صاحب فاضل سابق مبلغ بلاد عربیه و گیمبیا مغربی افریقہ ) تحریر فرماتے ہیں :- اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ تمہیمات ربانیہ مؤلفہ اخویم مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل جالندھری، مکتبہ الفرقان کی طرف سے مزید اضافہ جات کے ساتھ دوبارہ شائع ہو رہی ہے۔عشرہ کاملہ کے مصنف صاحب نے اپنی کتاب کو دس فصلوں میں تقسیم کیا تھا اور ہر فصل میں ایسے مایہ ناز دس اعتراضات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے تھے جن کا جواب ان کے اور ان کے ہم خیالوں کے خیال میں ناممکن تھا۔حسب ہدایت حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل جالندھری کو عشرہ کاملہ کا جواب لکھنے کا ارشاد ہوا اور آپ نے تعلیمات ربانیہ کے ذریعہ عشرہ کاملہ کے تمام اعتراضات کو تار عنکبوت کی طرح بکھیر کر رکھ دیا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد گرامی:-