حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 435 of 923

حیاتِ خالد — Page 435

حیات خالد 431 ماہنامہ الفرقان ساری زندگیاں وقف کر دیں۔انہوں نے جب رسالہ الفرقان جاری کیا تو شروع سے ہی جماعت احمدیہ کے ترجمان بنے رہے اور آخر دم تک اس مقصد کو لے کر چلتے رہے کہ جماعت کی صحیح اور حقیقی تصویر کو دنیا میں اجاگر کیا جائے۔اس مقصد کی خاطر انہوں نے خود بھی مضامین لکھے اور دوسرے مضمون نگاروں سے بھی رابطہ قائم کیا اور احمدیت کے موضوع پر بہت سے مضامین لکھوائے اور شائع کئے۔چند ایک مضامین کا تذکرہ سنئے۔ظہور امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں محترم جناب قریشی اسد اللہ صاحب کا شمیری کا مضمون بعنوان ” چودھویں صدی اور ظہور مہدی ومسیح ، مئی ۱۹۷۲ء کے شمارے میں شائع ہوا۔احمدیت کی ترقی کے چار ادوار کے موضوع پر مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب کا مضمون اگست ۱۹۶۲ء کے شمارے میں شائع ہوا۔جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی پر ایک دلچسپ مضمون اگست ۱۹۶۲ء میں بعنوان "جزیرہ ماریشس میں تازہ تبلیغی مساعی کا مختصر تذکرہ شائع ہوا جو مبلغ ماریشس جناب مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کی ایک رپورٹ پر مشتمل ہے۔علاوہ ازیں جماعت احمدیہ کے عقائد پر روشنی ڈالنے کے لئے مولا نا صاحب نے فروری ۱۹۷۵ء کے شمارے میں ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا ” جماعت احمدیہ کے عقائد یہ دراصل سوال و جواب کا ایک دلچسپ سلسلہ ہے۔ایک اور مضمون جو مولوی صاحب نے الفرقان نومبر ۱۹۶۰ء کی زینت بنایا یہ مضمون علامہ نیاز فتح پوری کا لکھا ہوا ہے۔جو احمدی نہیں تھے۔” خلافت کی عظیم روحانی برکات کے عنوان سے مولانامحمد یعقوب صاحب کا مضمون ستمبر ۱۹۷۰ء کے شمارے میں شائع ہوا۔مختصر کہ الفرقان میں بے شمار مقامات پر یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جماعت احمد یہ دین حق کی اشاعت کے لئے کیا کیا کام کر چکی ہے۔اور کیا کر رہی ہے۔ان میں خلافت، اشاعت علوم کے لئے شاندار جد و جہد، ظہور امام مهدی، اختلافی عقائد و مسائل، مسئله خلافت ، خلافت کی برکات، غیر مبائعین کے اعتراضات کے جوابات، علامہ اقبال اور احمدیث کی سعی اور خدمات ، احمدیت مغربی مصنفین کی نظر میں وغیرہ وغیرہ۔جماعت کے متعلق ہر پہلو کا مکمل احاطہ کرنے کی کوشش بھر پور انداز میں الفرقان میں جابجا ملتی اور بولتی دکھائی دیتی ہے۔الفرقان میں احادیث نبویہ کے موضوع پر بھی بہت سے مضامین گاہے بگا ہے شائع احادیث نبویہ ہوتے رہے۔الفرقان دسمبر ۱۹۷۰ء میں محترم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب کا مضمون بعنوان ” جمع احادیث نبویہ کے لئے محدثین کی کاوشیں شائع ہوا۔جنوری ۱۹۵۵ء کے شمارے