حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 427 of 923

حیاتِ خالد — Page 427

حیات خالد 423 ماہنامہ الفرقان ريليجنز اُردو ایڈیشن کے جاری کرنے میں تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی یہ خواہش بڑی گہری اور خدا کی پیدا کردہ آرزو پرمبنی ہے کہ اگر ایسے رسالے کی اشاعت ایک لاکھ بھی ہو تو پھر بھی دنیا کی موجودہ ضرورت کے لحاظ سے کم ہے۔پس مخیر اور مستطیع احمدی احباب کو یہ رسالہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ تعداد میں خود خرید نا چاہئے بلکہ اپنی طرف سے نیک دل اور سچائی کی تڑپ رکھنے والے غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب کے نام بھی جاری کرانا چاہئے تا اس رسالہ کی غرض و غایت بصورت احسن پوری ہو اور اسلام کا آفتاب عالمتاب اپنی پوری شان کے ساتھ ساری دنیا کو اپنے نور سے منور کرے“۔(الفضل ۱۸؍ جولائی ۱۹۵۹ء صفحه ۴) حضرت مولانا ابو العطاء صاحب نے پہلے ہی شمارے میں الفرقان کا ایک اصول مقرر ایک اصول فرما دیا تھا۔آپ نے تحریرفرمایا:- ”رسالہ الفرقان مسلمانوں کے باہمی نزاعات میں دخل دینے سے اجتناب کرے گا۔اس کا مقصد صرف قرآن مجید کی خدمت اور اشاعت ہے۔اس سلسلہ میں آیات قرآنیہ کی صحیح تفسیر کے بیان کرنے کے لئے اگر کسی فرقہ یا اخبار و رسالہ کا ذکر آئے تو یہ ایک ضمنی بات ہوگی۔صحیح تفسیر کا جاننا اس لئے بھی ضروری ہے کہ قرآن پر مخالفین اسلام کے بیشتر اعتراضات علماء کی غلط یا کمزور تفسیر پرمبنی ہیں نہ که اصل قرآن مجید پر۔ایسے علماء کے بارے میں قرآن مجید زبان حال سے کہہ رہا ہے کہ :- من از بیگانگاں ہر گز نہ نالم که با من هرچه کرد آن آشنا کرو (الفرقان ستمبر ۱۹۵۱ء جلد نمبر ارسالہ نمبر صفحه ۳۱) حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب لکھتے ہیں۔رسالہ الفرقان کے مندرجہ اغراض و مقاصد ذیل مقاصد ہیں۔فضائل اور حقائق قرآن مجید کا اظہار کرنا۔-۲ قرآن پاک پر غیر مسلموں ، آریوں ، عیسائیوں اور بہائیوں وغیر ہم کے اعتراضات کا جواب دینا۔۔یورپ کے مستشرقین کے غلط نظریات کی تردید کرنا۔۴۔عربی زبان کو بذریعہ تعلیم پھیلانا اور اس کی اشاعت کرنا“۔(الفرقان ستمبر ۱۹۵۱ء)