حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 367 of 923

حیاتِ خالد — Page 367

حیات خالد 367 ممالک بیرون کے اسفار مولوی عزیز الرحمن صاحب مربی سلسلہ احمدیہ، مکرم بدر الزمان صاحب قائد، جناب میاں بشیر احمد صاحب زعیم اعلیٰ اور ہمارے بہت سے پرانے دوست اور نئے احباب موجود تھے۔جَزَاهُمُ اللهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ - مسجد احمد یہ کوئٹہ کے پاس وہی مکان جس میں ہم آ کر ٹھہرتے رہے ہیں اور جو ان دنوں ملک جاوید احمد صاحب نے کرایہ پر لے رکھا تھا مگر ان کے کراچی میں آن ڈیوٹی ہونے کے باعث خالی تھا اسی میں میرا قیام ہوا۔میں نے واضح طور پر بتا دیا تھا کہ میں بوجہ بیماری محض آرام کرنے کیلئے رخصت لے کر آیا ہوں مگر احباب سب باتوں کو نظر انداز کر کے خطبہ جمعہ، درس اور سوال و جواب کے سلسلہ کو جاری کرنے پر مصر ہوئے۔مجبوراً ایک حد تک ان کی ماننی پڑی۔کوئٹہ سے زاہدان ( ایران ) کیلئے PIA کی نئی ہوائی سروس جاری ہوئی ہے جو ہفتہ میں ایک ہی بار جاتی ہے۔مناسب تاریخ ۲۸ جون قرار پائی۔اس عرصہ میں مکان کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ دو ماہ کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے اس لئے میں نے ربوہ سے اپنی اہلیہ اور بچی اور عزیزم عطاء المجیب صاحب راشد مبلغ جاپان کی بیوی اور بچوں کو کوئٹہ بلا لیا تا کہ ان کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑے۔ان سب کے ہمراہ عزیزم ملک عنایت اللہ صاحب سلیم بطور نگران سارا عرصہ کوئٹہ میں ہی رہے۔ان کے ربوہ سے کوئٹہ جانے میں سامان وغیرہ کے پہنچانے میں اخویم مولوی محمد الدین صاحب مربی سلسلہ نے اپنی نیک عادت کے ماتحت بہت امداد فرمائی۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزاء دے۔آمین کوئٹہ سے ہوائی جہاز ۲۸ / جون کو قبل از دو پہر روانہ ہو کر ایک گھنٹہ دس زاہدان میں پہلی مرتبہ منٹ میں زاہدان پہنچ گیا۔زاہدان ایران کا پہلا ائیر پورٹ ہے۔میں پاسپورٹ اور سامان کی چیکنگ ہوتی ہے۔کارکن بڑی ستی سے کام کرتے ہیں اور نہ کام زیادہ نہیں ہوتا۔میں انتظار میں کھڑا تھا ایک شخص نے دور سے غور سے دیکھ کر کارکن کو اشارہ کیا اور اس نے جلد ہی سارا سامان دیکھ لیا۔کٹم ہاؤس سے باہر آکر میں حیران ہو گیا کیونکہ جیسا مجھے اطلاع تھی کہ زاہدان میں کوئی تاجر مجھے ملیں گے اور زاہدان سے شام کو تہران جانے والے جہاز پر سوار کرا دیں گے مگر وہاں پر کوئی نہ تھا۔تھوڑی دیر میں PIA کے محسن ساتھی شیرازی صاحب مل گئے وہ واپس کوئٹہ جارہے تھے۔انہوں نے مینیجر PIA زاہدان طارق علی صاحب سے تعارف کرا دیا۔اس پریشانی کے عالم میں میں نے حضرت موئی کی دعا رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ کا توجہ سے ورد کیا۔دس منٹ نہ گزرے تھے کہ