حیاتِ خالد — Page 360
حیات خالد 360 ممالک بیرون کے اسفار ڈھا کہ پہنچا۔تھوڑے سے وقفہ کے بعد دوسرا ہوائی جہاز ڈھاکہ سے لاہور کیلئے محو پرواز ہو گیا۔ڈھا کہ کے ایئر پورٹ پر حضرت امیر صاحب مشرقی پاکستان کے علاوہ محترم صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اور عزیزم مامون الرشید چوہدری اور بعض دوسرے احباب بھی تشریف لے آئے تھے۔دعا کے بعد ربوہ کیلئے روانگی ہوگئی اور میں رات کو آٹھ بجے بخیر و عافیت ربوہ پہنچ گیا۔وَلِلَّهِ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ وَالًا وَلَى (الفرقان ربوہ مارچ ۱۹۶۷ء صفحه ۹ تا ۱۵) سفر انگلستان حضرت مولانا صاحب نے ۱۹۷۳ء میں انگلستان کا سفر اختیار فرمایا۔روانگی کے موقع پر محلہ دار الرحمت وسطی ربوہ کے قائمقام صدر مولوی محمد عثمان صاحب ایم۔اے نے ایک الوداعی دعوت میں دعائی نظم پڑھی۔یورپ کو جا رہے ہیں مولانا ابوالعطاء کر ان کے اس سفر کو مبارک تو اے خدا ہر طرح سے خیریت و امن و اماں کے ساتھ جاتے بھی ہو، آتے بھی ہو، طے راستہ سارا یورپ کے اس سفر میں جو دو ماہ کا ہوگا الله کا حاصل رہے ہر آن سہارا جاتے ہیں یورپ آپ جس مقصد کے واسطے الله وہ مقصد کرے ہر طور سے پورا ہیں آپ کے حق میں ہماری نیک دعائیں ہم کو بھی یاد اپنی دعاؤں میں رکھ لینا جائیں وہاں اور آئیں وہاں سے بصد مراد آخر میں ہے خدا سے ہماری یہی دعا (ماہنامہ الفرقان ستمبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۱۶)