حیاتِ خالد — Page 353
حیات خالد 353 ممالک بیرون کے اسفار چیرتی ہوئی جارہی ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی حمد کے گیت گاتے ہوئے اور آنحضرت ﷺ کی بتائی ہوئی دعائیں پڑھتے ہوئے واپس ہو رہے ہیں۔اسی دوران میں یہ تاثرات اپنے قارئین کیلئے تحریر کرتا ہوں۔وباللہ التوفیق۔مرکز سے روانگی سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ نے امسال ڈھاکہ کے سالانہ جلسہ میں شمولیت کیلئے محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، محترم شیخ مبارک احمد صاحب اور خاکسار کو ارشاد فرمایا۔ہم ۲۳ فروری کو ریوہ سے روانہ ہوئے۔لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعہ اسی دن شام کو ڈھا کہ پہنچ گئے۔ہوائی جہاز از تمیں ہزار (۳۸۰۰۰) فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا ہوا بھارت کے اوپر سے گزر کر اڑھائی گھنٹے کے اندر اندر قریبا ڈیڑھ ہزار میل کا فاصلہ طے کر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کے فضلوں سے دل حمد سے بھر جاتے ہیں۔فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمواتِ رَبِّ الأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ڈھاکہ کے ہوائی اڈہ پر محترم امیر صاحب جماعت ہائے مشرقی پاکستان اور دیگر معززین و احباب کرام نے پر محبت استقبال کیا۔جَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۲۴، ۲۵ اور ۲۶ فروری کو بھر پور پروگرام کے مطابق تقاریر ہوئیں۔ڈھا کہ میں سالانہ جلسہ جگہ اور اُردو کی مؤثر نظموں سے سامعین محفوظ ہوئے۔اللہ تعالی کی اس شان سے بہت لطف آتا تھا کہ بنگالی احمدی علماء نہایت فصاحت اور جوش کے ساتھ احمدیت کی صداقت بیان کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر انتہائی عقیدت سے ہوتا تھا۔ہم تینوں کے علاوہ جناب مولوی محمد صاحب امیر مشرقی پاکستان، جناب احمد توفیق صاحب چوہدری، جناب مولوی سید اعجاز احمد صاحب، جناب مولوی فاروق احمد صاحب، جناب شمس الرحمن صاحب بارایٹ لاء جناب مولوی ابوالخیر محب اللہ صاحب، جناب شاہ مستفیض الرحمن صاحب ایم۔اے وائس پرنسپل، جناب مولوی بدرالدین صاحب پبلک پراسیکیوٹر ، جناب مقبول احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر، جناب مولوی محمد مصطفے علی صاحب اور دوسرے احباب نے تقاریر کیں۔صدارتی فرائض ادا کرنے والے بزرگوں میں جناب مرزا ظفر احمد صاحب باریٹ لاء اور جناب شیخ محمود الحسن صاحب ریونیو مبر خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔تلاوت اور اردو بنگہ نظمیں پڑھنے میں محترم شیخ ظفر احمد صاحب، قریشی محمد صادق صاحب ، ماسٹر نور الہی صاحب ، حافظ سکندر علی صاحب ، مولوی ابو طاہر صاحب، محمد مسلم صاحب اور شیخ