حیاتِ خالد — Page 293
حیات خالد 292 بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام پر پہنچ کر مشنری صاحب کچھ ملول سے ہو گئے اور کہنے لگے میں آپ کو مطمئن نہیں کر سکتا۔اس لئے میں نے گفتگو کا رخ بدل کر کہا )۔الوہیت مسیح احمدی: حضرت مسیح ابن مریم کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ مسیحی : ہم ان کی الوہیت کے قائل ہیں۔احمدی میں چاہتا ہوں کہ آپ ان کی الوہیت کی کوئی واضح دلیل بیان فرمائیں۔سیکھی: مردوں میں سے جی اٹھنا ان کی الوہیت پر ایک زبر دست دلیل ہے۔احمدی لیکن ان کا پہلے مردوں میں داخل ہونا ان کی عدم الوہیت پر زیادہ واضح دلیل ہے۔جب آپ نے ان کو مردہ مان لیا تو ان کے دوبارہ جی اٹھنے کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے۔مسیحی انجیل شاہد ہے اور آپ کو وہ قصہ معلوم ہی ہے۔احمدی: میں جانتا ہوں لیکن اس قصے اور اس شہادت پر اس قدر عظیم الشان واقعہ کی بناء رکھنا کسی طرح بھی درست نہیں ہو سکتا خصوصاً جب کہ ان عورتوں کے سامنے یسوع مسیح قبر سے نہ اٹھے ہوں بلکہ انہوں نے قبر کو خالی پایا۔یہ شہادت آپ کے دعوئی کے اثبات کیلئے کوئی یقینی دلیل نہیں ہے۔(اتنا سن کر کر لی صاحب گھبرا گئے اور کہنے لگے ) صداقت رسول کریم عام سیمی : آپ کے پاس نبوت محمد (ﷺ) کی کیا دلیل ہے؟ صلى الله احمدی: ہمارے پاس رسول کریم ﷺ کی نبوت ثابت کرنے کیلئے دلائل یقینیہ اور براہین ساطعہ ہیں آپ کوئی دلیل حضرت موسیٰ علیہ السلام یا عیسی علیہ السلام کی صداقت پر پیش کریں۔ہم اسی دلیل کو رسول کریم نے پر بدرجہ اتم و اکمل چسپاں کر کے دکھا دیں گے۔صداقت رسول کریم میلے میں قرآن پاک ہی ایک زندہ معجزہ موجود ہے۔جس کی مثل لانے کیلئے تمام عرب عاجز آگئے اور ہمیشہ عاجز رہیں گے۔سیجی : اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ وہی محمد ( ﷺ ) کا قرآن ہے؟ احمدی: یہ تواتر سے ثابت ہے اور ہر زمانہ کے مورخ اس کی شہادت دیتے چلے آئے ہیں۔یہ تو ایسی