حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 227 of 923

حیاتِ خالد — Page 227

حیات خالد 233 مناظرات کے میدان میں احمدی مناظر نے لغت کی مستند کتاب مفردات القرآن (امام راغب ) پیش کر کے بتایا کہ خاتم النبین کے حقیقی معنے کسی چیز کا دوسری چیز میں اپنی تاثیر پیدا کرنے اور اپنے نقوش قائم کر دینے کے ہوتے ہیں۔ان حقیقی معنوں کی رو سے خاتم النبیین کا مفہوم یہ ہوگا کہ وہ نبی جس کی روحانی توجہ نبی تراش ہو۔فاضل مناظر نے اپنے موقف کی تائید میں مسئلہ ختم نبوت پر لغوی نکتہ نگاہ سے روشنی ڈالنے کے علاوہ قرآن مجید احادیث صحیحہ اور اقوال بزرگان سلف کے متعدد واضح دلائل پیش کئے۔احمدی مناظر کی برجستہ مدلل اور متین و شائستہ تقریروں کا اہل علم طبقہ پر نہایت ہی عمدہ اثر ہوا۔( تاریخ احمدیت جلد ۹ صفحہ ۲۸۷۔۲۸۶) حضرت مولانا صاحب مناظرہ دھار یوال میں اہلحدیث مناظر کا کھلا کھلا فرار ! نے مناظرہ دھار یوال کے بارے میں درج ذیل نوٹ روزنامہ الفضل قادیان میں تحریر فرمایا۔(مؤلف) (۱) ۲ مارچ ۱۹۴۱ء کو دھار یوال ( فجوپورہ) میں جماعت احمد یہ اور غیر احمدیوں کے درمیان صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مناظرہ ہوا۔اہلسنت کی طرف سے مولوی عبداللہ صاحب معمار امرتسری مناظر تھے اور جماعت احمدیہ کی طرف سے خاکسار مناظر تھا۔قرآن مجید کی متعدد آیات، احادیث نبویہ اور معیار ہائے صداقت انبیاء کے رو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت ثابت کی گئی۔مگر مخالف مناظر کی طرف سے بجز استہزاء کوئی معقول دلیل پیش نہ کی گئی۔بلکہ غیر احمدی مناظر نے بھری مجلس میں کہہ دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جاود ہو گیا تھا اور مسحور ہونے کے عرصہ میں آپ کو پتہ نہ لگتا تھا کہ آپ کیا کرتے ہیں اس پر میں نے کہا کہ آپ لوگ ایسے عقیدہ سے آنحضرت ﷺ کی جنگ کرتے ہیں۔علاوہ ازیں آپ کا یہ عقیدہ بھی آپ کے باطل پر ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔کیونکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِذْ يَقُولُ الظَّالِمُوْنَ إِنْ تَتَّبِعُوْنَ إِلَّا رَجُلاً مَّسْحُوْرًا ( سورہ بنی اسرائیل : ۴۸) کہ ظالم کہتے ہیں رسول اللہ پر جادو ہو گیا ہے پس آپ لوگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو محور کہہ کر ظالم ثابت ہو گئے۔آخر اہلحدیث مناظر نے لاجواب ہو کر محمدی بیگم کے نکاح نہ ہونے پر اعتراض شروع کر دیا۔جواب میں بتایا گیا کہ نکاح کا ہونا مرزا احمد بیگ اور مرزا سلطان محمد داماد احمد بیگ کی موت پر موقوف تھا۔چنانچہ اس کا اقرار خود مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اپنے رسالہ الہامات مرزا صفحہ ۲۸ اور " تاریخ مرزا صفحہ ۳۱ پر کیا ہے۔لہذا جب تک مرزا سلطان محمد کی موت واقع نہ ہو جاتی نکاح کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔باقی رہا ان دونوں کی موت کا