حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 221 of 923

حیاتِ خالد — Page 221

حیات خالد 227 مناظرات کے میدان میں ظاہر ہوتی تھی احمدی مبلغ بہائی مبلغین اور حاضرین کو احمدیت قبول کرنے کی دعوت دیتے رہے۔(بہائی مبلغین سے گفتگو کی تفاصیل الفضل ۱۳ ستمبر ۱۹۴۰ء میں شائع شدہ موجود ہیں۔مولانا صاحب موصوف نے بہائی تحریک پر تبصرہ نامی کتاب کشمیر میں قیام کے دوران لکھی ہے ) (۳) یوم تبلیغ کے موقع پر ایک اور اشتہار مسلمانوں اہل حدیثوں کا غیر معقول اصرار سے دردمندانہ اپیل“ کے نام سے شائع کیا گیا جسے احباب جماعت نے جگہ جگہ تقسیم کیا۔مقامی اہلحدیثوں کے مولوی مبارکی شاہ صاحب نے << رسالہ "مسلم" میں اعلان کیا کہ وہ احمدیوں سے حیات و وفات مسیح کے مسئلہ پر مناظرہ کیلئے تیار ہیں۔مولانا ابوالعطاء صاحب نے اس پیج کو منظور کر لیا اور اخبار فاروق میں منظوری کا اعلان شائع کرا دیا اور فاروق کا ایک پرچہ بذریعہ ڈاک مولوی مبار کی شاہ صاحب کو بھیج دیا۔اس پر با ہمی خط و کتابت شروع ہوگئی۔اصولی شرائط کا تصفیہ ہو گیا مگر آخر میں اہلحدیثوں نے اس شرط پر اصرار شروع کر دیا کہ ہم تب تک مباحثہ نہ کریں گے جب تک غیر مسلم ثالث نہ مانا جائے۔اہلحد بیٹوں کو سمجھایا گیا کہ جب ان کے نزدیک بڑے بڑے صحابہ اور امام اعظم تک کا قول شرعی حجت نہیں تو ایک غیر مسلم کا قول کیسے حجت مانیں گے؟ مگر انہوں نے پہلے موقف پر ہی اصرار کیا۔اس پر مولانا صاحب موصوف خود مبار کی شاہ صاحب سے جا کر ملے اور ان سے گفتگو کی اور ان پر واضح کیا کہ مذہبی اصول کے اعتبار سے دینی عقائد کے تصفیہ کیلئے غیر مسلم ثالث نہیں ہو سکتا اس لئے غیر مسلم ثالث پر اصرار نہ کیا جائے۔دو چار دن بعد اہلحدیثوں نے غیر مسلم ثالث نہ مانے کو مولانا ابوالعطاء صاحب کا فرار قرار دیکر اشتہار شائع کر دیا۔جس کے جواب میں مولانا ابوالعطاء صاحب نے اشتہار شائع کیا کہ جماعت احمد یہ مناظرہ کرنے کیلئے بالکل تیار ہے اور جابجا اشتہارات سری نگر میں دیواروں پر چسپاں کر دئیے گئے اور بیرونی جماعتوں کو بھی بھجوا دیے گئے۔اشتہارات میں وضاحت کر دی گئی کہ جماعت احمد یہ غیر مسلم کو ثالث کیوں قرار نہیں دے سکتی اور یہ کہ غیر مسلم کو ثالث قرار دینے پر اصرار کرنا ایک مسلمان کیلئے مذہبی لحاظ سے کس قدر بے جا اصرار اور نا مناسب ہے۔اس کے بعد خط و کتابت بھی اہلحدیثوں سے کی گئی مگر اہلحدیث اپنی ضد پر اڑے رہے جس کی وجہ سے مباحثہ نہ ہو سکا۔( تاریخ احمدیت جموں و کشمیر صفحہ ۹۷ تا ۹۹۔بحوالہ الفرقان ربوہ اپریل ۱۹۷۳ صفحه ۴۳ ۴۴)