حیاتِ خالد — Page 565
حیات خالد 559 ذاتی حالات حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی پہلی شادی آپ کے ماموں حضرت پہلی شادی ڈاکٹرمحمد ابراہیم صاحب آف سرور ضلع ہوشیار پور کی صاحبزادی زینب بی بی صاحبہ سے ہوئی۔شادی کی تاریخ ۷ے۔دسمبر ۱۹۲۰ تھی۔اس وقت آپ کی عمر ۶ اسال اور آپ کی شریک حیات کی عمر ۱۳ سال تھی۔یہ سلسلہ ازدواج اہلیہ محترمہ کی وفات تک یعنی 9 سال کے لگ بھنگ جاری رہا۔اللہ تعالیٰ نے اس مبارک جوڑے کو چار بچے عطاء فرمائے۔ا۔سب سے بڑی بیٹی امتہ اللہ خورشید صاحبہ (اہلیہ مولوی حکیم خورشید احمد صاحب شاد) جو بعد ازاں رسالہ مصباح کی مدیرہ ہوئیں ۳۷ سال کی عمر میں ۱۹۶۰ء میں وفات پاگئیں۔امته الرحمن صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب مرحوم۔عطاء الرحمن طاہر صاحب ہ مبارکہ۔یہ کم عمری میں ہی فوت ہو گئیں۔وو حضرت فضل عمر کی دلداری جب عزیزہ مبارکہ کم عمری میں فوت ہوئیں تو حضرت مولانا اس وقت سری نگر میں بسلسلہ تبلیغ مقیم تھے۔آپ لکھتے ہیں :- سری نگر کے قیام کے عرصہ میں مجھے قادیان سے اطلاع ملی کی میری چھوٹی معصوم بچی وفات پاگئی ہے۔میں نے حضور کی خدمت میں لکھ دیا۔حضور رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز کے بعد بچی کا جنازہ غائب پڑھایا اور خطبہ کے آخر میں فرمایا کہ میرا دستور نہیں کہ چھوٹے بچوں کا جنازہ غائب پڑھاؤں اور یوں ان کے جنازہ غائب کی ضرورت بھی نہیں ہوتی مگر مولوی ابوالعطاء صاحب چونکہ جہاد کی حالت میں ہیں اور ان کی غیر حاضری میں بچی فوت ہوئی ہے اس لئے میں استثنائی طور پر بچی کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔اس واقعہ اور ان الفاظ میں شفقت اور دلداری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔آپ کو اپنے خدام کے جذبات کا بے انتہاء خیال ہوتا تھا۔رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَرَفَعَ دَرَجَاتِه فِى الْجَنَّةِ “۔گئیں۔( الفرقان فضل عمر نمبر صفحه ۳۰) حضرت مولانا کی پہلی اہلیہ محترمہ زینب بیگم صاحبہ ۲۲ سال کی عمر میں تین بچوں کو چھوڑ کر انتقال کر آپ کے انتقال کی خبر الفضل نے صفحہ اول پر اس طرح شائع کی :- نہایت افسوس کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ مولوی اللہ دتا صاحب جالندھری مولوی فاضل کی اہلیہ