حیاتِ خالد — Page 428
حیات خالد 424 ماہنامہ الفرقان کوئی بھی رسالہ، جریدہ یا اخبار اگر ابتداء میں اپنے اصول وضوابط وضع کر لے تو قواعد وقوانین آئندہ کے لئے اسے آسانی ہو جاتی ہے اور لوگوں کو اس کا مزاج سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی اور حضرت سلطان القلم کے یہ " ناصر اس بات کو بخوبی جانتے تھے چنانچہ رسالہ کی پہلی اشاعت میں لکھا ہے کہ : - ا۔رسالے کا حجم بالعموم پچاس صفحات ہوگا۔- سالانہ چندہ پاکستان کے لئے پانچ روپے اور بھارت کے لئے سات روپے (ہندوستانی) مقرر ہیں۔دیگر ممالک سے سالانہ چندہ بارہ شلنگ لیا جاتا ہے۔قیمت فی کا پی آٹھ آنہ۔- سالانہ چندہ پیشگی وصول ہونا لازمی ہے۔٣۔- رسالہ کی آئندہ اشاعت ہر انگریزی مہینہ کی یکم تاریخ کو لازما ہو جایا کرے گی۔انشاء اللہ۔رسالہ نہ پہنچنے کی شکایت ہر ماہ کی دس تاریخ تک قابل پذیرائی ہوگی۔خط و کتابت کے لئے خریدار صاحبان اپنا خریداری نمبر ضرور درج فرمائیں جو چٹ پر مذکور ہے۔۔ایجنٹ صاحبان کے لئے ۲۵ فیصدی کمیشن مقرر ہے۔جملہ خط و کتابت اور ترسیل زر بنام مینیجر الفرقان احمد نگر ربوہ ضلع جھنگ ہونی چاہئے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے پہلے ہی شمارہ میں رسالہ الفرقان کی اشاعت اور اس کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا۔رسالہ الفرقان کی اشاعت اور اس کے مقاصد اے بے خبر! بخدمت فرقاں کمر زاں پیشتر کہ بانگ برآید فلاں نماند قرآن مجید زندہ خدا کا زندہ اور عالمگیر قانون ہے۔قرآن مجید وہ کامل شریعت ہے جس پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ نسل انسانی کی نجات وابستہ ہے۔ہر بچے مسلمان کا فرض ہے کہ خود بھی اسلامی شریعت کے جملہ احکام پر کار بند ہو اور دوسرے بنی نوع انسانوں تک بھی اس پاک کتاب کو پہنچائے۔قرآن مجید انسان کی روحانی تمدنی، سیاسی اور اقتصادی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں کامل تعلیم دیتا ہے۔