حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 354 of 923

حیاتِ خالد — Page 354

حیات خالد 354 ممالک بیرون کے اسفار مشتاق احمد صاحب سہگل نے حصہ لیا۔جَزَاهُمُ اللهُ خَيْرًا۔دس نئے احباب بیعت کر کے شامل جماعت ہوئے۔خواتین کا خصوصی جلسہ ۲۵ فروری کو ہوا جس میں معزز خواتین کے لیکچروں کے علاوہ پس پردہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب اور خاکسار نے بھی تقریریں کیں جن میں احمدی خواتین کو اپنے فرائض و واجبات کی طرف توجہ دلائی۔سارے جلسے میں لاؤڈ سپیکر کا بہترین انتظام تھا۔اس جلسہ میں شمولیت کیلئے مشرقی پاکستان کے دور دراز علاقوں سے احباب آئے ہوئے تھے۔باہمی اخوت اور محبت کا نہایت ایمان افروز منظر تھا۔جلسہ کے آخری روز جب اجتماعی دعا کی گئی تو چھوٹے پیمانے پر ربوہ کے سالانہ جلسہ کی ایک کیفیت نظر آتی تھی۔۲۷ فروری کو دیگر مصروفیات کے علاوہ مشرقی پاکستان کے مشہور فرید پور اور باریسال کا سفر معمر عالم ابوالہاشم خان صاحب سے ان کی اکیڈمی میں پر لطف ملاقات بھی ہوئی۔۲۸ فروری کو بذریعہ موٹر کار ہم تینوں جناب امیر صاحب مشرقی پاکستان کی معیت میں فرید پور کیلئے روانہ ہوئے۔متعدد دریاؤں کو موٹر سمیت کشتی کے ذریعہ طے کرنا پڑا۔فرید پور میں احباب سے ملنے اور جناب وزیر علی صاحب مینج نیشنل بینک کی مصاحبت اور پر تکلف مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ علاقہ کے متعلق مذہبی معلومات حاصل کرنے کا بھی موقعہ ملا۔یکم مارچ کو ہم فرید پور سے باریسال پہنچے۔رات کو جناب سید سہیل احمد صاحب نے معززین باریسال کو دعوت چائے دی۔اس موقعہ پر ہمیں شہر کے اس نمائندہ اجتماع کو خطاب کرنے کا بھی موقعہ ملا۔اُردو اور انگریزی میں تقاریر ہوئیں جناب امیر صاحب نے بنگلہ میں تعارف کروایا۔اسلام و احمدیت کے متعلق قریباً تین گھنٹے تک سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ جاری رہا۔الحمد للہ کہ اس علمی مجلس کا بہت فائدہ ہوا اور بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گیا۔ہم نے پوری طرح محسوس کر لیا کہ مشرقی پاکستان کے بھائی مغربی پاکستان والوں سے کتنی محبت رکھتے ہیں۔رات کے گیارہ بجے یہ مجلس برخاست ہوئی۔۲ مارچ بروز جمعرات على أصبح هم اللہ تعالیٰ کی خاص حفاظت کا ایمان افروز واقعہ باریسال سے فرید پور واپس آ رہے تھے کہ فرید پور سے قریباً نہیں میل دور ایک دیہاتی ہارن سننے کے باوجود دوڑتا ہوا کار کی زد میں آ گیا۔بریک لگائی جا چکی تھی مگر وہ موٹر سے ٹکرا گیا اور زخمی ہو کر گر پڑا۔کار بمشکل الٹنے سے بچی اور الٹنے کی